قومی اسمبلی، سی ڈی اے کی فائر سیفٹی ڈرل کے دوران پانی ڈی جی میڈیا کے آفس میں پہنچ گیا

سی ڈی اے نے قومی اسمبلی میں فائر سیفٹی ڈرل جمعہ کو کی تھی تاہم عملے کی غفلت کے باعث پانی کی باقاعدہ نکاسی نہ کی گئی.پورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 7 ستمبر 2026 14:53

قومی اسمبلی، سی ڈی اے کی فائر سیفٹی ڈرل کے دوران پانی ڈی جی میڈیا کے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 ستمبر ۔2026 ) قومی اسمبلی میں سی ڈی اے کی فائر سیفٹی ڈرل کے دوران پانی ڈائریکٹرجنرل میڈیا کے دفتر میں پہنچ گیا قومی اسمبلی میں سی ڈی اے کے عملے کی جانب سے فائر سیفٹی ڈرل کی گئی جس دوران آگ بجھانے کےلئے استعمال ہونے والاپانی ڈی جی میڈیا ظفر سلطان کے دفتر میں پہنچ گیا. رپورٹ کے مطابق چھت پر لگی سیلنگ کی لیکیج سے ڈی جی میڈیا ظفر سلطان کا آفس پانی سے بھرگیا جب کہ اس دوران آفس کے کچن اور واش روم میں بھی پانی بھرگیا سی ڈی اے نے قومی اسمبلی میں فائر سیفٹی ڈرل جمعہ کو کی تھی تاہم عملے کی غفلت کے باعث پانی کی باقاعدہ نکاسی نہ کی گئی.