جیولین تھرو میں مزید جدت لانے کا فیصلہ

کرکٹ میں فاسٹ باؤلنگ کی طرح جیولین تھرو کی رفتار بھی معلوم کی جاسکے گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 10 ستمبر 2026 12:52

جیولین تھرو میں مزید جدت لانے کا فیصلہ
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 ستمبر 2026ء ) ورلڈ ایتھلیٹکس نے جیولین تھرو کے مقابلوں میں مزید جدت لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 
کرکٹ میں فاسٹ باؤلنگ کی طرح جیولین تھرو کی رفتار بھی معلوم کی جاسکے گی۔ 
ورلڈ ایتھلیٹکس اور ٹی ڈی کے کے درمیان جیولین میں جدید سینسر نصب کرنے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔ 
یہ سینسر جیولین کے اپنے فاصلے پر پہنچنے تک کی تمام اہم تفصیلات فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

سینسر جیولین کے منزل تک پہنچنے کا وقت، بلندی اور پرواز کے راستے سے متعلق معلومات بھی فراہم کرے گا۔ 
سینسر سے ایتھلیٹس کو اپنی کارکردگی کو مزید گہرائی سے سمجھنے اور بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ 
ورلڈ ایتھلیٹکس اور ٹی ڈی کے کے اشتراک سے تیار کیے گئے جدید ترین جیولین کی آزمائش آج بڈاپسٹ میں کی جائے گی۔ سری لنکا کے رمیش تھرنگا اور ورلڈ چیمپئن کیشرون والکوٹ آزمائشی تھرو کریں گے۔ 
ویمنز جیولین تھرو کی اولمپک چیمپئن جاپان کی ہوروکا بھی اس موقع پر موجود ہوں گی۔ ہنگری کے جونیئر نیشنل چیمپئن بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :