برازیل کادوستانہ میچز کے لئے نوجوان کھلاڑیوں پر اعتماد ، کارلو اینچلوٹی نے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیدیا
جمعرات 10 ستمبر 2026 11:54
(جاری ہے)
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کارلو اینچلوٹی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے دروازے ہر کھلاڑی کے لیے کھلے ہیں، تاہم اس وقت ان کی توجہ نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی اور پیشرفت کا جائزہ لینے پر مرکوز ہے۔
امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 میں ناروے کے ہاتھوں شکست کھا کر باہر ہونے والی ٹیم کے صرف 10 کھلاڑی ہی اس نئے سکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھ سکے ہیں۔ ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لینے والے نیمار کے علاوہ کیسیمیرو، ایلیسن، ایڈرسن، ڈینیلو اور ویورٹن جیسے سینئر کھلاڑی سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، جبکہ وینسئس جونیئر، رافینہا اور اینڈریک نے ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔ اینچلوٹی نے اعتراف کیا کہ ورلڈ کپ کا نتائج ان کے اور پوری ٹیم کے لیے انتہائی دردناک تھے، جس کا انہیں افسوس ہے۔ برازیل کی ٹیم 25 اور 29 ستمبر کو ٹاؤنزویل اور برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف جبکہ اس کے چار دن بعد بھارت کے خلاف میچز کھیلے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جیولین تھرو میں مزید جدت لانے کا فیصلہ
-
ڈیبیو ٹیسٹ میں پاکستانی بولر رضااللہ نے جو روٹ کی وکٹ حاصل کرکے منفرد اعزاز بھی اپنے نام کرلیا
-
لاہور قلندرز کی جانب سے زمبابوے کے نوجوان کرکٹرز کا سمارٹ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے تربیتی پروگرام میں خیر مقدم
-
قومی ویمن کرکٹرز کے جوتے سوشل میڈیا پر وائرل، ویرات کوہلی سے دلچسپ تعلق بھی سامنے آگیا
-
برازیل کادوستانہ میچز کے لئے نوجوان کھلاڑیوں پر اعتماد ، کارلو اینچلوٹی نے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیدیا
-
پاکستانی بیٹرز بیٹنگ سیکھ لیں اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، محمد یوسف ٹیم کی خراب بیٹنگ پر برہم
-
وزیر داخلہ، پی سی بی کا چیئرمین کیوں ہے؟ اے این پی کا سینیٹ کمیٹی میں اعتراض
-
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم امیگریشن مخالف تنظیم کا نشانہ بن گئی
-
پی سی بی کی ہدایت پر شاہین آفریدی کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کا فیصلہ
-
ڈیبیو ٹیسٹ میں پاکستانی بولر رضااللہ نے انگلش کپتان کو پہلے ہی اوور میں آؤٹ کر دیا
-
یوم دفاع کے موقع پر وزارت بین الصوبائی رابطہ، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے شاندار نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد
-
نارائن پورا جشنِ آزادی فٹبال جونیئر سپر کپ ڈایا لال بھگت فٹبال کلب نے جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.