پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم امیگریشن مخالف تنظیم کا نشانہ بن گئی

پورٹس ماؤتھ میں نقاب پوش مظاہرین کی ہوٹل کے باہر آمد، پاکستانی کرکٹرز کی موجودگی کا معلوم ہونے پر چند منٹ میں منتشر ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 10 ستمبر 2026 10:38

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم امیگریشن مخالف تنظیم کا نشانہ بن گئی
پورٹ سمتھ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 ستمبر 2026ء ) برطانیہ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم امیگریشن مخالف تنظیم کا نشانہ بن گئی، انتہا پسند تنظیم کے 30 افراد ہوٹل کے باہر احتجاج کے لیے اکٹھے ہو گئے۔ 
یہ ناخوش گوار واقعہ منگل کے روز پورٹسمتھ میں پیش آیا، پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم ہوٹل پہنچنے پر سوشل میڈیا پر پناہ گزینوں کی آمد کی جھوٹی افواہ چل گئی تھی، جس پر انتہا پسند تنظیم ’یو کے ریفارمز‘ کے کارکن ہوٹل کے باہر اکٹھے ہو گئے۔

(جاری ہے)

 
ریفارم پارٹی کے کونسلر جارج میڈوِک، جنھیں ہوٹل کے عملے اور وہاں جمع ہجوم کے درمیان معاملہ سلجھانے کے لیے بلایا گیا تھا، نے کہا کہ یہ مظاہرہ بڑی غلطی تھی۔ 
کونسلر جارج میڈوک کا کہنا تھا کہ جب وہ وہاں پہنچے اور ہوٹل کے منیجر سے بات کی تو منیجر نے بتایا کہ ہوٹل پاکستان کی انڈر 21 کرکٹ ٹیم کے ارکان کی میزبانی کر رہا ہے، جو برطانیہ کے دورے پر ہیں اور میریٹ ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔ 
ہوٹل انتظامیہ نے پاکستانی ٹیم کی بکنگ کے ثبوت بھی دکھائے۔ کونسلر نے واضح کیا کہ یہ کرکٹرز کے خلاف مظاہرہ نہیں تھا جب کہ مقامی پولیس نے بھی ایک بیان میں کہا کہ ہوٹل کے باہر کوئی مجرمانہ کاروائی نہیں ہوئی ہے، پولیس سے بات چیت کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔