آپ نے عدلیہ پر حملہ کردیا‘غلطی معاف نہیں کرتا ہوتا‘ سمجھا دوں گا. جسٹس سرفرازڈوگرکے ریمارکس
آپ بادشاہ ہیں، کچھ بھی کرسکتے ہیں‘کیا کنٹینرز رکھنا شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں؟ . ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے مکالمہ اور بنچ سے سوال
میاں محمد ندیم
جمعہ 11 ستمبر 2026
14:56
(جاری ہے)
ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ شہریوں کا وفاقی حکومت پر اعتماد ختم ہورہا ہے، انہوں نے اڈیالہ جیل سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ دو سال سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہورہا، کیا اس کے خلاف شہریوں کو احتجاج کا حق بھی نہیں؟ .
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جواب دیا کہ توہین عدالت کا معاملہ عدالت اور توہین کرنے والے کے درمیان ہوتا ہے، کیسز کب لگنے ہیں یہ عدالت کا انتظامی اختیار ہے، آپ تو عجیب سی باتیں کرنے لگ گئے ہیں، کیا کیسز آپ کے مطابق لگنے ہیں؟ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کے بعض دلائل پر ریمارکس دیے کہ یہ تو آپ نے سیدھا سیدھا عدلیہ پر حملہ کردیا. دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا اور چیف جسٹس کے درمیان بعض جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ کوئی غلطی ہو تو معاف کردیا جائے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ غلطی معاف نہیں کرتا ہوتا، سمجھا دوں گا، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ آپ بادشاہ ہیں، کچھ بھی کرسکتے ہیں چیف جسٹس نے جواب دیا کہ کہنے کی ضرورت نہیں، میں بادشاہ ہوں، ہم قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کے لیے ہیں درخواست گزار کے وکیل نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ جج کو بادشاہ کہتے ہوئے کبھی نہیں سنا.مزید اہم خبریں
-
لاہورہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا
-
محاصرے کے جواب میں محاصرہ اور کشیدگی کے جواب میں کشیدگی کی پالیسی جاری رکھیں گے. حوثی عسکری ترجمان
-
سوات تکرار پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کر کے خودکشی کرلی
-
سپریم کورٹ کے ایڈمن بلاک میں آگ لگ گئی
-
تحریک انصاف کے راہنماﺅں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات‘لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت
-
امریکا آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھتا ہے اور ایران کے خلاف جنگ مکمل کرے گا.پیٹ ہیگسیتھ
-
نائن الیون کی قیمت 45لاکھ سے زیادہ لوگوں نے جانیں دے کر ادا کی
-
شفیع جان نے آج عظمیٰ بخاری کے بارے میں جو زبان استعمال کی، وہ انتہائی شرمناک ہے
-
یمن: یو این امدادی ادارے کی گاڑیاں ضبط ہونے پر تشویش
-
معاشی ایمرجنسی موسمیاتی بحران پر سیاسی عدم اتفاق سے عدم توجہی کا شکار
-
موسمیاتی شدت اور سیلابوں سے دنیا بھر میں لاکھوں سکول بند، یونیسف
-
خطرناک مرحلے میں داخل ہوتا یمن تنازعہ سرحد پار پھیلنے کا خدشہ، گرنڈبرک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.