ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے زیرِ صدارت جدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیراتی کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 11 ستمبر 2026 21:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2026ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے زیرِ صدارت جدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیراتی کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کمانڈنٹ 115 ونگ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو، آرکیٹیکٹ سی اینڈ ڈبلیو، آئی ٹی سے متعلق ممبران اور کنسٹرکٹر سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران جدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کے جاری تعمیراتی کام، پیش رفت اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے متعلقہ حکام اور کنسٹرکٹر کو ہدایت کی کہ منصوبے کے باقی ماندہ کام کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے اور دو ہفتوں کے اندر منصوبے کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ منصوبے کی تکمیل میں کسی قسم کی غفلت، سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کام کے معیار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :