سسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر کی لائیو اسٹاک کی سرکاری زمین پر مبینہ قبضے اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی،6افراد گرفتار

جمعہ 11 ستمبر 2026 21:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2026ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر نے لائیو اسٹاک کی سرکاری زمین پر مبینہ قبضے اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر سرکاری اراضی پر جاری تعمیراتی کام کو فوری طور پر رکوا دیا اور موقع پر موجود 6 افراد کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا جبکہ سرکاری زمین پر قبضے کی غرض سے قائم کی گئی غیر قانونی تعمیرات اور تعمیر شدہ حصے کو بھی موقع پر مسمار کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سرکاری اراضی پر کسی بھی قسم کے قبضے، تجاوزات یا غیر قانونی تعمیرات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ سرکاری زمین پر غیر قانونی سرگرمیوں سے فوری طور پر باز رہیں، بصورتِ دیگر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری املاک اور اراضی کے تحفظ کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :