چیلسی کے چیئرمین ٹوڈ بوہلی اور ڈائریکٹر مارک والٹر نے شیئرز فروخت کر دئیے
جمعرات 17 ستمبر 2026 14:22
(جاری ہے)
چیلسی کی پریمیئر لیگ میں بہترین کارکردگی 2024-25 کے سیزن میں چوتھی پوزیشن رہی۔
اسی سیزن میں کلب نے یویفا کانفرنس لیگ اور فیفا کلب ورلڈ کپ بھی جیتا۔گزشتہ 4 برس کے دوران چیلسی نے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کو سائن کیا، جبکہ کلب کی ابتدائی حکمت عملی نوجوان کھلاڑیوں کو طویل مدتی معاہدوں پر حاصل کرنے پر مرکوز رہی۔ٹوڈ بوہلی نے چیلسی کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دینے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے انتظامیہ، کھلاڑیوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ کلیئر لیک کی قیادت میں کلب مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔ دوسری جانب کلیئر لیک کے سربراہان بہداد اقبالی اور خوسے ای فلیسیانو نے ٹوڈ بوہلی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کی تمام تر توجہ کلب کے انفراسٹرکچر، سٹیمفورڈ برج سٹیڈیم کی جدید کاری اور طویل المیعاد کھیلوں کی کارکردگی پر مرکوز ہوگی۔کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کلیئر لیک کے مکمل کنٹرول سنبھالنے کے باوجود کلب کے روزمرہ امور، قیادت یا حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ کلیئر لیک نے کلب کے بنیادی ڈھانچے، کھیلوں کی کارکردگی، کھلاڑیوں کی ترقی اور طویل مدتی کامیابی کے لیے سرمایہ کاری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔چیلسی اس وقت سٹیمفورڈ برج کی ازسرنو تعمیر یا نئے سٹیڈیم میں منتقلی کے منصوبوں پر بھی کام کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے پر ٹوڈ بوہلی کے گروپ اور کلیئر لیک کے درمیان بعض اوقات اختلافات بھی سامنے آئے تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام اسکول سطح پر کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا ضلع خانیوال میں آغاز
-
لیونل میسی کا انٹر میامی کے لئے 100 واں گول، ڈیوڈ بیکہم کی بیلن ڈی اور دینے کی حمایت
-
پاکستانی شائقین 19 ستمبر سے تماشا ایپ پر ایشین گیمز 2026 براہِ راست دیکھ سکیں گے
-
پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکولز کے دوسرے سیزن کا آغاز19 ستمبر کو قذافی سٹیڈیم میں ہوگا
-
پاکستان انڈر19 کا دورہ انگلینڈ مکمل ہوگیا
-
ہاکی کے میدان میں پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنے والی دو طالبات کا سرگودھا آمد پر شایان شان استقبال
-
ڈی سرٹیفکیٹ فٹ بال کوچنگ کورس اسلام آباد میں شروع ہوگیا
-
2029 کی عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی نیروبی کو ملنے کا خیرمقدم
-
چیلسی کے چیئرمین ٹوڈ بوہلی اور ڈائریکٹر مارک والٹر نے شیئرز فروخت کر دئیے
-
ایشین گیمزمیں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ثنا عارف کی متاثرکن کہانی
-
ایشین گیمز،پاکستانی گھوڑا ایڈن ڈو ویریٹ المعروف میراج بحفاظت ٹوکیو پہنچ گیا
-
ڈراموں، فلموں اور گلوکاری کے بعد ہانیہ عامر باکسنگ رنگ میں کود گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.