ڈراموں، فلموں اور گلوکاری کے بعد ہانیہ عامر باکسنگ رنگ میں کود گئیں

جمعرات 17 ستمبر 2026 13:50

ڈراموں، فلموں اور گلوکاری کے بعد ہانیہ عامر باکسنگ رنگ میں کود گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2026ء) پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے باقاعدگی کے ساتھ باکسنگ کی ٹریننگ شروع کردی۔ ڈراموں، فلموں اور گلوکاری میں ڈیبیو کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر نے اب باکسنگ کی ٹریننگ بھی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کو ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر باکسنگ کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو باکسنگ کی تربیت حاصل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں عثمان وزیر نے کہا کہ ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو کسی کمرشل یا ڈرامہ شوٹ کی نہیں ہے، ہانیہ کو باکسنگ کا شوق ہے، ان کی پہلی باضابطہ فائٹ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔