وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پارلیمانی راہنماﺅں کا اہم اجلاس طلب کر لیا

اجلاس میں لانگ مارچ سمیت صوبے اور پارٹی سے متعلق دیگر اہم معاملات پر غور کیا جائے گا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 20 ستمبر 2026 22:39

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پارلیمانی راہنماﺅں کا اہم اجلاس طلب کر ..
 پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر ۔2026 ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پیر کو پارلیمانی راہنماﺅں کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے اجلاس میں پارٹی قائدین، پارلیمانی راہنماﺅں اور کابینہ ارکان کو شرکت کی دعوت دی گئی.

(جاری ہے)

اجلاس میں اسلام آباد کی جانب مارچ سمیت صوبے اور پارٹی سے متعلق دیگر اہم معاملات پر غور کیا جائے گا دوسری جانب اجلاس میں اسلام آباد مارچ کی تاریخ، ممکنہ روٹ اور آئندہ کی حکمت عملی بھی زیر بحث آئے گی مزید برآں اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی مشاورت متوقع ہے.