چین کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 3 ارب77کروڑڈالرزپر پہنچ گیا

جولائی،اگست2026میں چین کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارے میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا. رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 20 ستمبر 2026 22:49

چین کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 3 ارب77کروڑڈالرزپر پہنچ گیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر ۔2026 ) چین کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 2ماہ میں 3 ارب77کروڑڈالرزپر پہنچ گیا، جولائی،اگست2026میں چین کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارے میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جولائی،اگست2025میں چین کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 2 ارب67 کروڑڈالرزتھا، مالی سال کے پہلے2ماہ میں پاکستان کی چین سے درآمدات4ارب24 کروڑڈالرزرہیں،گزشتہ سال اسی مدت میں چین سے پاکستان کی درآمدات تقریبا3 ارب ڈالرز تھیں. رواں مالی سال کے ابتدائی2 ماہ میں چین سے پاکستانی درآمدات41.56فیصد بڑھیں،جولائی،اگست2026میں پاکستان کی چین کے لیے برآمدات 48کروڑڈالرز رہیں،گزشتہ سال اسی مدت میں چین کے لئے پاکستانی برآمدات 33کروڑڈالرز تھیں ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے2 ماہ میں چین کے لیے برآمدات44.41 فیصدبڑھیں.