کے آئی یو میں ماحول دوست کاروباری اقدامات کے فروغ کیلئے سنٹر فار گرین انوویشن کا افتتاح، یورپی یونین کے سفیر کی شرکت
بدھ 23 ستمبر 2026 22:02
(جاری ہے)
سنٹر فار گرین انوویشن دراصل ایک مشترکہ کوورکنگ اسپیس کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد گلگت بلتستان میں گرین بزنس اقدامات کو فروغ دینا ہے۔
اس سنٹر کے تحت تین اہم شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی جن میں توانائی کی پیداوار اور ترسیل، گرین تعمیراتی طریقہ کار اور موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ زراعت و اسمارٹ فارمنگ شامل ہیں۔ یہ اقدام خطے میں نوجوانوں اور کاروباری افراد کو ماحول دوست کاروبار کے قیام میں معاونت اور انہیں جدید سہولیات کے ساتھ ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ جامعہ قراقرم خطے میں اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے فروغ کے ساتھ ساتھ سکلز ڈویلپمنٹ کے میدان میں بھی بہترین کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین جامعہ قراقرم کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان میں سکلز ڈویلپمنٹ کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھے گی تاکہ خطے کے نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مہارتیں فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے جامعہ قراقرم آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے منصوبے خطے میں پائیدار ترقی کی راہ ہموار کریں گے۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر جامعہ قراقرم پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے جامعہ میں جاری تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ یونیورسٹی سکلز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ طلبہ کو عملی میدان میں بہتر مواقع میسر آ سکیں۔ انہوں نے سنٹر فار گرین انوویشن کے قیام کو خطے کی معیشت اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔تقریب کے دوران دیگر شریک اداروں کے ذمہ داران نے بھی اظہار خیال کیا اور اپنے اداروں کے زیر اہتمام جاری ماحول دوست اور ترقیاتی اقدامات سے شرکاء کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی آئی اے کے فضائی میزبانوں پر سگریٹ لے جانے پر نئی پابندی عائد، سخت کارروائی کی تنبیہ
-
ملتان ائیرپورٹ پر ایف آئی ایکی کارروائی، عمرہ ویزے کی آڑ میں خاتون کو مبینہ جنسی استحصال کیلئے سعودیہ بھیجنے کی کوشش ناکام
-
پیٹرول سبسڈی اسکیم 10 ماہ چلانا پڑی تو عوام کے لیے جاری رکھیں گے، علی پرویز ملک
-
عمرہ ویزے کی آڑ میں خواتین کے استحصال کا مبینہ نیٹ ورک بے نقاب، ایجنٹ گرفتار
-
لانگ مارچ ملتوی کرنے کے فیصلے کے بعد حکومت والے رو رہے تھے، جنید اکبر
-
لاہور ڈیفنس غیرملکی لڑکی زیادتی کیس میں 3 افراد گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ڈی آئی خان چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکہ کی شدید مذمت
-
ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی
-
کھارادرمیں دکان سے 6 کلوسے زائد چاندی لوٹ لی گئی
-
زیادہ نمک والی غذا مردوں کی یادداشت متاثرکرسکتی ہے ، تحقیق
-
میررضا قتل کیس، جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ نہ ہوسکا
-
تمام موٹرویز (کل )کھول دی جائیں گی‘ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.