تمام موٹرویز (کل )کھول دی جائیں گی‘ترجمان

ہفتہ 26 ستمبر 2026 21:11

تمام موٹرویز (کل )کھول دی جائیں گی‘ترجمان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2026ء) موٹرویزپولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ کل (اتوار )صبح 6بجے سے تمام موٹرویز ٹریفک کے لیے کھول دی جائیں گی۔ ترجمان کے مطابق ایم ون، ایم 14اور ای 35سمیت تمام موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایم ون پشاور موٹروے، ایم 14اسلام آباد-ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے اور ای 35ہزارہ موٹروے سمیت تمام موٹرویز پر ٹریفک بحال کردی جائے گی۔ شہری آج اتوارصبح 6بجے کے بعد ان شاہراہوں پر معمول کے مطابق سفر کرسکیں گے۔ایم ون، ایم 14، ای 35اور دیگر اہم شاہراہوں کو27ستمبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے اعلان کردہ احتجاج اور لانگ مارچ کے پیش نظر بند کیا گیا تھا۔