محکمہ زراعت نے دھان کی کٹائی کے دوران احتیاطی تدابیر بارے سفارشات جاری کر دیں
بدھ 30 ستمبر 2026 17:55
(جاری ہے)
فصل کے پکنے کے بعد زیادہ دن تک فصل کھڑی رکھنے سے دانے جھڑنے شروع ہو جاتے ہیں اور اس طرح پیداوار متاثر ہوتی ہے۔
پھنڈائی کے وقت ترپال یا بڑی چادریں بچھا لینی چاہئیں تاکہ دانے مٹی میں مل کر ضائع نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ دھان کی فصل اتنی ہی کاٹنی چاہئے جس کی اس دن پھنڈائی ہو سکے۔ دانوں کے ڈھیر کو رات کے وقت ترپال یا پرالی سے ڈھانپ دیں اوربعد ازاںدانوں کو جلد ہی منڈی پہنچا دینا چاہئے۔ اگر کسی وجہ سے دیر ہو جائے تو دن کے وقت ڈھیر کو کھول کر ہوا لگا لینی چاہئے بصورت دیگر دانوں میں نمی کی وجہ سے گرمی پیدا ہو کر ان سے بُو آنے لگے گی اور دانوں کا رنگ بھی متاثر ہوگاجس سے منڈی میں دام اچھے نہیں ملیں گے۔ دھان کی فصل کی تقربیاً 10 سے 15 فیصد رقبہ کی کٹائی مزدوروں سے کروائی جاتی ہے اورکاشتکار کوشش کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ فصل کو کاٹ کر رکھ لیا جائے تاکہ اکھٹی پھنڈائی کی جاسکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کٹائی کے بعد جتنی جلدی پھنڈائی کر لی جائے، چھڑائی میں اتناہی زیادہ ثابت چاول اور ٹوٹا کم حاصل ہوگا۔رات کے وقت دانوں کوترپال یا پرالی سے ڈھانپ دینا چاہیے تاکہ دانے اوس کی نمی سے محفوظ رہیں۔ پھنڈائی کے دوران احتیاط نہ کرنے سے بہت سے دانے ضائع ہوجاتے ہیں لہذا پھنڈائی کے عمل میں احتیاط بہت ضروری ہے۔اگر کسی وجہ سے دھان کی کٹائی میں تاخیر ہو جائے اور دانوں میں نمی کی سطح 18 فیصد سے کم ہو جائے تو اس صورت میں مشینی کٹائی سے اجتناب کریں ۔دھان کی ایک قسم کی کٹائی کے بعد اور دوسری قسم کی کٹائی سے پہلے مشین کی مکمل صفائی کریں تاکہ مختلف اقسام کی ملاوٹ نہ ہو ۔عمدہ کوالٹی کا چاول حاصل کرنے کے لئے پھنڈائی کے فوراً بعد مونجی کو مناسب طریقہ اور احتیاط سے خشک کرنا بہت ضروری ہے۔ کٹائی کے وقت مونجی میں نمی کا تناسب تقریباً 20 سے 22 فیصد تک ہوتا ہے جس کی وجہسے ذخیرہ کے دوران پھپھوندی لگ جانے سے چاول کا رنگ بدل سکتا ہے۔ کسی بھی حالت میں سکھائی کے عمل کے دوران چاول کا در جہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ سے نہیں بڑھنا چاہیے۔ مناسب درجہ حررات 40سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ مونجی کو آہستہ اور وقفوں سے خشک کریں اور ایک وقفہ سے دوسرے وقفہ کادورانیہ 12 گھنٹوں سے کم نہیں ہوناچاہیے۔ مونجی کو کم از کم12 گھنٹوں کے لیے کھلاچھوڑ دیں چاہیے تاکہ چاول کے دانوں میں نمی کی مقدار یکساں ہو جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید زراعت کی خبریں
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب کے ’زرعی ٹرانسفارمیشن پلان‘ کے تحت منی ڈیمز کی الاٹمنٹ کے لیے قرعہ اندازی کا انعقاد
-
پاکستان میں زیتون کی کاشت 60 اضلاع تک پھیل گئی، 12 ہزار کسان منسلک
-
محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو پیاز کی کاشت اکتوبر میں کر نے کی ہدایت
-
مکئی کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھنے کےلئے 2سے3 مرتبہ گوڈی کریں ، عامرصدیق
-
پاکستانی تل کی بڑھتی طلب کے پیش نظر تل کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کرکے چینی مارکیٹ میں برآمد کرنے کا منصوبہ
-
پاکستان میں زرعی جدت کی جانب بڑی پیشرفت؛ جی ایم مکئی بیج کی منظوری
-
پاکستانی سی فوڈ برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
کپاس کی پیداوار کے درست تخمینے کیلئے سیٹلائٹ مانیٹرنگ اورفیکٹریوں کے ڈیٹا کی روزانہ نگرانی کا فیصلہ
-
پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات ریکارڈ 568 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
-
کپاس کی فی ایکڑ اوسط پیداوار بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہو گا،ڈائریکٹر زراعت
-
پاکستان کی سی فوڈ برآمدات پہلی بار 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں
-
ملک میں یوریا اورڈی اے پی کھادوں کی فروخت میں اگست کے دوران کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.