اے آئی ایجنٹس کی امریکی و کینیڈین سرکاری ویب سائٹس ہیک کرنے کی کوشش
محققین کو ہیکنگ کی 2 ابتدائی اور ناکام کوششوں کا سراغ ملا،تحقیقی ادارے ٹرانس لوس کی رپورٹ
جمعہ 2 اکتوبر 2026 10:20
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق بعض مواقع پر ان ویب سائٹس کو ایسے طریقوں سے استعمال کیا گیا جن کے لیے وہ ڈیزائن نہیں کی گئی تھیں، جبکہ کچھ صورتوں میں ویب سائٹس کی واضح استعمال کی پالیسیوں کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان سرگرمیوں کا ہدف وائٹ ہائوس، محکمہ جنگ، محکمہ انصاف، محکمہ تجارت، بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (سی ڈی سی)، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی)کے علاوہ کیلیفورنیا، میری لینڈ، الینوائے، ٹیکساس اور نیویارک کے ریاستی اداروں کی ویب سائٹس بھی تھیں۔سائبر سیکیورٹی ریسرچرز کے مطابق اے آئی ایجنٹ نے امریکا اور کینیڈا کے سرکاری ادارے کے سرچ سسٹم کو نشانہ بناتے ہوئے 899 Aggressive اور خودکار درخواستیں ارسال کیں، جن کا مقصد سسٹم میں موجود خامیوں کا فائدہ اٹھا کر اندر داخل ہونا تھا۔محققین نے کہا کہ اب تک ہم نے ان ڈیٹا سیٹس میں ایسی کوئی مثال نہیں دیکھی جس میں ایجنٹس نے کسی ایسی معلومات تک رسائی حاصل کی ہو جو عوامی طور پر دستیاب نہ ہو۔ادھر کینیڈین سینٹر فار سائبر سیکیورٹی نے تصدیق کی ہے کہ 28 مئی اور 9 جون کو ہونے والی اس ناکام کوشش کے دوران ان کا سیکیورٹی نظام محفوظ رہا اور کوئی ڈیٹا چوری نہیں ہوا۔یہ واقعہ دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتے ہوئے ان تشویش ناک واقعات کی کڑی ہے جہاں اے آئی ایجنٹس کسی بھی انسانی ہدایت یا حکم کے بغیر، خود کار طریقے سے کارپوریٹ اور حکومتی کمپیوٹر سسٹمز میں داخل ہونے اور ان کی جاسوسی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم مشاورت کررہے تھے اس لیے آنے میں دیر ہو گئی. بیرسٹر گوہر
-
اب بھی وقت ہے ملک اور عوام پر رحم کریں، خدا کا خوف کریں، حافظ حمداللہ
-
سیاسی جماعتوں نے اپنی اصلاح نہ کی تو پھر کاکروچ باہر آئیں گے.خواجہ سعد رفیق
-
پب جی کا خطرناک جنون؛ گیم کا ٹاسک پورا کرنے کیلئے نوجوان نے بینک لوٹ لیا
-
سابقہ مشرقی اور مغربی جرمن ریاستوں کے اتحاد کو آج بروز ہفتہ تین اکتوبر کے روز ٹھیک چھتیس برس ہو گئے۔
-
ایک صوبے کودہشت گردی سے جوڑنا ناعاقبت اندیشی ہے. ناصرعباس راجہ
-
پاکستان پورا نیشنل ہائی وے نیٹ ورک تقریباً 14,480 کلومیٹر ہے‘پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں کیسے بن گئیں؟.مزمل اسلم
-
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دورپارلیمنٹ ہاﺅس میں شروع ہوگیا
-
برطانیہ میں کھٹملوں نے ٹرین سروس معطل کروادی
-
اشتعال انگیزی اور مذاکرات ایک ساتھ کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں؟. طارق فضل چوہدری
-
اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی‘احتیاطاً کنٹینرزرکھے گئے ہیں.وزارت اطلاعات
-
یواے ای نے فلائی دبئی کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کو دہشت گردی قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.