ملک میں ستمبر میں مہنگائی کی شرح 10.3 فیصد ریکارڈ

پیاز، بجلی، ایندھن اور ایل پی جی مہنگی، ٹماٹر، مرغی اور انڈے سستے ہوئے، ادارہ شماریات

جمعہ 2 اکتوبر 2026 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2026ء) ملک میں ستمبر کے دوران مہنگائی کی شرح 10.3 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 1.27 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں پیاز کی قیمت میں 29.17 فیصد، بجلی 15.28 فیصد، ایندھن 10.76 فیصد، ایل پی جی 5.37 فیصد، گندم 3.86 فیصد، بیسن 2.74 فیصد اور ادویات کی قیمت میں 0.98 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق ستمبر میں ٹماٹر 24.67 فیصد، مرغی 8.14 فیصد، انڈے 5.92 فیصد، سبزیاں 1.49 فیصد، چینی 0.88 فیصد، پھل 0.32 فیصد اور کتب 0.60 فیصد سستی ہوئیں۔