Live Updates

مری میں سکول وین میں آتشزدگی کے واقعہ کا مقدمہ ڈرائیورکیخلاف درج

پیر 5 اکتوبر 2026 14:33

مری میں سکول وین میں آتشزدگی کے واقعہ کا مقدمہ ڈرائیورکیخلاف درج
مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2026ء) مری میں سکول وین میں آتشزدگی کے واقعہ کا مقدمہ ڈرائیور کے خلاف درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق ڈرائیور کے سگریٹ سلگانے سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی تھی، وین کی سیٹ کے نیچے کھلے کین میں پٹرول موجود تھا، آتشزدگی کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والے دو بہن بھائی عائشہ کلیم اور ارحم کلیم دم توڑ گئے تھے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سانحے میں شدید زخمی 7 سالہ حسن ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں زیرعلاج ہے، سکول وین میں 10 بچے سوار تھے، حادثے کی شکار وین کا روٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جاری نہیں ہوا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سانحے کے بعد انتظامیہ متحرک، سکول وینز اور مسافر گاڑیوں کی سخت چیکنگ جاری ہے۔

Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات