کوہستان اپر پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

پیر 5 اکتوبر 2026 15:06

کوہستان اپر پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش چرس سمیت گرفتار
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2026ء) کوہستان اپر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ترجمان کوہستان اپر پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر اقبال کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

​ایس ایچ او تھانہ سازین نور نواز خان نے ایس ڈی پی او سرکل شتیال وارث خان کی زیر نگرانی پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران گشت و ناکہ بندی نزد لنک روڈ تانگیر پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مشکوک افراد کو روک کر تلاشی لی، جن کے قبضہ سے 1050 گرام چرس اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

​گرفتار ملزمان کی شناخت رضوان اللہ ولد عقل بار شاہ اور مہتاب علی ولد دلدار کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملزم رضوان اللہ منشیات فروخت کر رہا تھا جبکہ مہتاب علی خریدار تھا۔ ​ملزمان کے خلاف تھانہ سازین میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :