پشاور، شراب فروخت کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، 21 بوتلیں برآمد

پیر 5 اکتوبر 2026 15:06

پشاور، شراب فروخت کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، 21 بوتلیں برآمد
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2026ء) تھانہ چمکنی پشاور سر کل پولیس نے کارروائی کے دوران شراب فروخت کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 21 بوتل شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ڈی ایس پی چمکنی سرکل محمد اشفاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی فواد خان نے دیگر نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جوس کے ڈبوں میں چھاپ کر شراب فروخت کرنے والے 3 ملزمان کوثر، محمد اسحاق اور سدیس کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 21 بوتلیں شراب برآمد کرلیں، ملزمان شراب کو جوس کے ڈبوں میں چھپا کر اپنے مخصوص گاہکوں کو فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :