کریبئن پریمئر لیگ میں دوسرے سیزن کیلئے کھلاڑیوں کی بولی آج لگے گی،قومی ٹیم کے 3کھلاڑی بھی لیگ میں شامل ہونگے

جمعرات 3 اپریل 2014 05:43

بارباڈوس ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اپریل۔2014ء)کریبئن پریمئر لیگ میں دوسرے سیزن کیلئے کھلاڑیوں کی بولی آج لگے گی ، قومی ٹیم کے 3کھلاڑی بھی لیگ میں شامل ہونگے۔ ٹی 20 فارمیٹ کے ایونٹ میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں شاید آفریدی ، شعیب ملک اور سعید اجمل کی بولی بھی لگائی جائے گی۔

(جاری ہے)

کیون پیٹرسن ، مہیلا جے وردھنے ،ڈینیل ویٹوری بھی کریبئن پریمئر لیگ میں حصہ لینگے نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر ، سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے اور سعید اجمل پہلے بھی لیگ کھیل چکے ہیں ۔ کریئبین پریمیر لیگ رواں سال جولائی میں شیڈول ہے ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں بغیر پول کے اس ایونٹ میں ہر ٹیم ایک دوسرے کے ساتھ ایک ایک میچ کھیلے گئے