بھارت خفیہ سرکاری دستاویزات فروخت کرنے پر7افراد گرفتار

ہفتہ 21 فروری 2015 08:42

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء ) بھارت میں پولیس نے اہم سرکاری دستاویزات چوری کر کے توانائی کی کمپنیوں کو فروخت کرنے کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی کی پولیس ک نے بتایا کہ رقم کے عوض دستاویزات فروخت کرنے کے الزام میں وزارتِ پیٹرولیم کے دفتر سے دو اعلیٰ سرکاری افسران، توانائی کمپنی کے ایک اہلکار،سودا کرانے والے 2 افراد , توانائی کے شعبے کے دو ماہرین کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس سربراہ بی ایس باسیّ نے بتایا کہ یہ کارروائی اس اطلاع پر کی گئی کہ چند افراد غیر قانونی طور پر وزارتِ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے دفتر سے سرکاری دستاویزات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ان افراد کو گرفتار کرنے کے لیے جال بچھایا گیا جس میں تین افراد کو دفتر سے باہر دستاویزات سمیت گرفتار کیا گیا اور اس کے بعد چار دیگر افراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔پولیس سربراہ کے مطابق رقم دیے کر خفیہ سرکاری دستاویزات حاصل کرنے لیے خاصی لابنگ کی گئی اور اس کی مدد سے دستاویزات کو افشا کرایا گیا اور ان کی فوٹو کاپی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔انھوں نے کہا کہ پولیس جلد ہی ان افراد کو گرفتار کر لے گی جو دستاویزات حاصل کرنا چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :