پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل نیپئر میں کھیلا جائیگا،دوسرے میچ میں حکمت عملی کے تحت میدان میں اترینگے اور غلطیاں نہیں دہرائینگے، اظہر علی

بدھ 27 جنوری 2016 09:13

نیپئر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27جنوری۔2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 28جنوری کو نیپئر میں کھیلا جائیگا۔پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستانی ٹیم کو 70رنز سے شکست دی شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 28 جنوری کو نیپئر میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 31 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے پہلے نیوزی لینڈنے ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیت لی۔ادھر قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاہے کہ دوسرے میچ میں حکمت عملی کے تحت میدان میں اترینگے اور غلطیاں نہیں دہرائینگے-

متعلقہ عنوان :