ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا48ہزار روپے سے گھٹ کر47ہزار روپے کی سطح پر واپس آگیا

منگل 16 فروری 2016 09:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا48ہزار روپے سے گھٹ کر47ہزار روپے کی سطح پر واپس آگیا۔پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں22ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1216ڈالر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں800روپے کی نمایاں کمی ریکا رڈ کی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد، اسلام آباد ،را ولپنڈی اور کو ئٹہ کی صرافہ ما ر کیٹوں میں ایک تولہ سو نے کی قیمت48ہزار600رو پے سے کم ہو کر47ہزار800روپے پر آگئی اسی طرح685روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت40ہزار971روپے ہو گئی ۔

پیر کے روز چا ندی کی قیمت میں بھی 15روپے کی کمی د یکھنے میں آ ئی جس کے بعدایک تو لہ چا ندی کی قیمت 650روپے پر آگئی ۔