فلسطین:اسرائیلی فوج پر فدائی حملوں میں دوفلسطینی شہید، 24گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد5ہو گئی،باب العامود کے مقام پر دو لڑکوں نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی ،جوابی کارروائی میں دونوں مارے گے،اسرائیلی پولیس،اسرائیلی فوج کی چیک پوسٹ کے قریب سے گزرنے والی لڑکی پر گولیوں کی بوچھاڑ ، زخموں کی تاب نہ لاکر شہید

منگل 16 فروری 2016 09:56

بیت المقدس، یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2016ء)فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر دہرے فدائی حملے میں مزید دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے ، چوبیس گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 5 ہوگئی ۔ اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری کا کہنا ہے کہ دونوں فلسطینی نوجوانوں نے باب العامود کے مقام پر فدائی حملہ کیا۔

ان کے پاس ایک خود کار بندوق تھی جس کی مدد سے انہوں نے پولیس پر فائرنگ کی کوشش کی مگر ان کی کوشش کامیاب ہونے سے قبل ہی فوج کی فائرنگ سے ایک لڑکا مارا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں لڑکوں کی عمریں 15 سال تھیں۔ایک اور واقعے میں ایک فلسطینی لڑکے نے چاقو سے سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ ایک اہلکار نے فائرنگ کر کے اس لڑکے کو ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

ایک اور واقعے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک فلسطینی لڑکی نے پولیس اہلکار کو چاقو مارنے کی کوشش کی۔ اہلکار نے فائرنگ کر کے اس کو زخمی کر دیا۔تاہم اس واقعے کے حوالے سے متضاد اطلاعات ہیں۔ فلسطین کی مان نیوز ایجنسی کے مطابق یہ لڑکی اپنی بہن کے ہمراہ ملٹری چیک پوسٹ سے گزر رہی تھی جب اس کو گولی کا نشانہ بنایا گیا۔نیوز ایجنسی کے مطابق اس لڑکی نے پولیس اہلکار پر حملہ نہیں کیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس لڑکی کی عمر 14 سال ہے اور اس کو چھ گولیاں ماری گئیں جس سے وہ موقع شہید ہوگئی۔ اسرائیل کے مطابق اکتوبر 2015 سے اب تک 160 فلسطینیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ 26 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :