بوکو حرام نے ہماری سرزمین پر تربیت حاصل کی:صومالوی صدر،صومالیہ میں جو داخلی سیاسی اختلافات، بدعنوانی اور شدت پسند جماعت حرکت الشباب کے حملوں کا شکار ہے، حسن شیخ محمود کا میونخ میں سکیورٹی کانفرنس سے خطا ب

منگل 16 فروری 2016 09:54

میونخ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2016ء)صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے کہا ہے کہ شدت پسند جماعت بوکو حرام کے جنگجووٴں نے مغربی افریقا لوٹنے سے قبل مشرقی افریقا کے ساحل پر صومالیہ میں بھی تربیت حاصل کی ہے۔میونخ میں سیکورٹی کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے صدر محمود کا کہنا تھا کہ صومالیہ میں جو داخلی سیاسی اختلافات، بدعنوانی اور شدت پسند جماعت حرکت الشباب کے حملوں کا شکار ہے، حال ہی میں ایک فعال سیاسی نظام قائم کرنے کی جانب تھوڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ " صومالیہ میں امن کے قیام کے بغیر بالخصوص پورا شمال مشرقی افریقا اور بالعموم سارا براعظم ہی غیرمستحکم رہے گا۔ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ بوکوحرام (کے جنگجووٴں) نے کچھ وقت صومالیہ میں بھی تربیت حاصل کی اور پھر نائجیریا واپس لوٹ گئی"۔ القاعدہ تنظیم سے جوڑ رکھنے والی صومالی تنظیم حرکت الشباب صومالیہ کی حکومت گرا کر مذہب کی اپنی انتہا پسند پر مبنی تشریح مسلط کرنا چاہتی ہے۔ اس نے رواں ماہ ایک تخریبی کارروائی کے ذریعے دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول کی جس کے نتیجے میں ایک طیارے میں شگاف پڑ گیا تھا

متعلقہ عنوان :