مفتی منیب الرحمن نمازِعید الفطر “ٹی گراؤنڈ” میں پڑھائیں گے

پیر 8 اپریل 2024 14:35

مفتی منیب الرحمن نمازِعید الفطر  “ٹی گراؤنڈ” میں پڑھائیں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن فیڈرل بی ایریا ،کی مرکزی عیدگاہ ''ٹی گراؤنڈ” میں عید الفطرکی نماز پڑھائیں گے، نمازسوا سات (7:15) بجے ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق مفتی منیب الرحمن کے نائب مفتی عبدالرزاق نقشبندی جامع مسجد ا لمنیب (سیکٹر5-Eسرجانی ٹاؤن) میں ٭نمازِ عیدالفطر کی امامت کریں گے جہاں پر عید کی نماز 7:30بجے ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :