وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت، ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے باہر ٹاؤٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن شروع ،سو سے زائد افراد گرفتار مقدمات درج

ہفتہ 27 فروری 2016 09:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے باہر ٹاؤٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ، سو سے زائد افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ عثمان باجوہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہدایت دی تھی کہ تمام پاسپورٹ دفاتر کو ٹاؤٹ مافیا سے پاک کیا جائے جس کے بعد ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کے باہر چھاپے مار کر ایک سو دس افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ڈی جی پاسپورٹ عثمان باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹاؤٹ مافیا کیخلاف بلاتفریق آپریشنز جاری رکھا جائے گا اور کسی بھی شخص سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ عوام کو پیش آنے والی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے ہیلپ لائن کا آغاز کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :