Live Updates

قومی اسمبلی کے تیسری مرتبہ اسپیکر منتخب ہونے والے سردار ایازصادق کا تحریک انصاف سے مسلم لیگ نون تک کا سفر

لاہور کے ایچی سن کالج میں وہ عمران خان، چوہدری نثار علی خان، پرویز خٹک، سردار اختر مینگل اور ذوالفقار علی مگسی کے کلاس فیلو رہے ہیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 1 مارچ 2024 16:26

قومی اسمبلی کے تیسری مرتبہ اسپیکر منتخب ہونے والے سردار ایازصادق کا ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مارچ۔2024 ) قومی اسمبلی میں اسپیکر کے عہدے کے لیے منتخب ہونے والے سردار ایازصادق مسلم لیگ نون ‘پیپلزپارٹی‘ایم کیوایم اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار تیسری مرتبہ قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے ہیں. سردار ایازصادق کا تعلق لاہور کے آرائیں خاندان سے ہے وہ 1954 کو لاہور میں پیدا ہوئے ایاز صادق نے ایچی سن کالج لاہور سے گریجویشن کیا اور پنجاب یونیورسٹی کے ہیلی کالج سے کامرس میں ڈگری حاصل کی ایچی سن کالج میں وہ سابق وزیراعظم عمران خان،سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان،سابق وزیراعلی کے پی کے پرویز خٹک، سردار اختر مینگل اور ذوالفقار علی مگسی کے کلاس فیلوز میں شامل تھے.

(جاری ہے)

سردارایاز صادق نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1996 میں پاکستان تحریک انصاف سے کیا1997 میں انہوں نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لاہور سے پنجاب اسمبلی کے لیے الیکشن میں حصہ لیا لیکن کامیاب نہ ہوئے بعدازاں 1998 میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے انہوں نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر 2001 میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی اور2002 سے 2024 تک وہ پانچ بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، 2013 میں انہوں نے لاہور سے اپنے سابق دوست اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑا اور انہیں شکست دی 2013 ہی میں وہ پہلی مرتبہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے یہ الیکشن بھی انہوں نے عمران خان کے خلاف جتیا تھا دھندلی کے الزامات پر تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے ان کے خلاف انتخابی غدرداری دائرکی جس پر ٹربیونل نے سردار ایازصادق کو ڈی سیٹ کرنے کا حکم دیا جس کے بعد انہیں قومی اسمبلی کی نشست کے ساتھ اسپیکر شپ بھی چھوڑنا پڑی بعدازاں لاہور کے اسی حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں انہوں نے دوبارہ حصہ لے کر کامیابی حاصل کی جس کے بعد مسلم لیگ نون نے انہیں دوبارہ اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزدکیا اور وہ 2018تک اسپیکر قومی اسمبلی رہے سال 2022میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد انہوں نے اسپیکر کا عہدہ سنبھالا تاہم ان کی اسپیکرشپ کا یہ دورانیہ مختصر رہا اور پی ڈی ایم کے درمیان طے شدہ فارمولے کے تحت انہوں نے یہ عہدہ سبکدوش ہونے والے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کے لیے یہ عہدہ چھوڑدیاایاز صادق خود بھی ایک اثر و رسوخ رکھنے والے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ان کی شادی لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس سردار محمد اقبال کی صاحبزادی سے ہوئی.

آج سردار ایاز صادق قومی اسمبلی کے 23ویں اسپیکرکے عہدے کا حلف اٹھا لیا سبکدوش ہونے والے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ان سے حلف لیا، سردار ایاز صادق 199 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوئے ہیں، ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات