ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، جاتی سردی ایک بار پھر تھم گئی، بارشوں کا موجودہ سلسلہ آئندہ 3 سے 4 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات، بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 15افراد جاں بحق، متعدد زخمی، رین ایمرجنسی نافذ
ہفتہ 12 مارچ 2016 08:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء)ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری سے جاتی سردی ایک بار پھر تھم گئی،بارشوں کا موجودہ سلسلہ آئندہ 3 سے 4 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، اٹک، چکوال، لاہور، گجرانوالہ، منڈی بہاوٴ الدین، ملتان، بھکر، جہانیاں، مظفر گڑھ، پشاور، سوات، کراچی، حب، چمن، ڑوب، قلات، چترال، غدر، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، ڈیرہ غازی خان اور کوہ سلیمان کے پہاڑوں سمیت ملک کے متعدد شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری ریکارڈ کی گئی۔
بارش کے باعث کئی شہروں میں موسم خوشگوار ہو گیا ، پنجاب اور بالائی علاقوں میں جاتی سردی تھم گئی اور گرم کپڑے اور لحاف ایک بار پھر باہر نکل آئے۔(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کے مطابق کوہاٹ میں 8، چراٹ میں 11 اور ڈی آئی خان میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ جبکہ تیمرہ گرہ میں 14 ملی میٹر ، دیر 15، میرکنی 4، سیدو شریف 7، مالم جبہ، پارہ چنار اور بنوں، چترال میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ آئندہ 3 سے 4 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ادھربلوچستان کے ضلع شیرانی میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد لقمہ اجل جبکہ دو زخمی ہو گئے جاں بحق افراد میں والدہ ، تین بیٹیاں اور بیٹا شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بھی بلوچستان کے ضلع شیرانی میں شدید بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے مرنے والوں میں سے خاتون اور اس کی تین بیٹیاں اور بیٹا شامل ہیں جن کی عمریں 12 سے 18 سال کے درمیان ہیں حادثے کی اطلاع ملنے پر علاقہ مکینوں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ،زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے تاہم انہیں بہترین طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ،پچھلے کئی دنوں سے بلوچستان کے مختلف حصوں میں جاری شدید بارشوں سے جمعہ کے روز بھی صوبے میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں،موسمیاتی نالوں میں طغیانی سے سڑکوں کا جال متاثر ہوا اور کئی ضلعی ہیڈ کواٹرز دوردراز علاقوں سے کٹ گئے،صوبے کے کئی حصوں میں بہت سی سڑکیں بہہ گئی جبکہ مٹی کے کئی مکان منہدم ہوئے،صوبائی حکام نے شدید بارشوں اور موسمیاتی ندی، نالوں میں سیلاب جیسی صورتحال کے مد نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔چمن، ٹوبہ اچک زئی، ٹوبہ کاکڑی، خضدار، جعفر آباد، مستونگ، قلات اور جھل مگسی اضلاع میں متعدد سڑکیں پانی میں بہہ گئیں،چمن گرڈ اسٹیشن میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے نذدیکی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی،صوبائی حکومت نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ضلعی کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔پشین کے علاقے حرم زئی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو شدید بارش کے باعث پشین کے علاقے حرم زئی میں اچانک ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بچی بھی شامل ہے ۔ بارشوں کے بعد مختلف واقعات میں مچھ میں 2افراد جاں بحق جبکہ 11زخمی ہو گئے ہیں۔دو مختلف واقعا ت میں دو بچیاں جا ں بحق ، بچے و خا تو ن سمیت دو افراد زخمی،ریسکیو ذرائع گزشتہ رو ز سے شروع با رشوں کے با عث 63ایم ایل میں گو رنمنٹ گر لز پر ائمر ی سکو ل کی دیو ار اور داجل روڈ پر مکا ن کی چھت گر نے سے دو بچیا ں آٹھ سا لہ جو یر یہ اور تین ما ہ کی شہنا ز جا بحق ہو گئی جبکہ 13سا لہ عد نا ن اور پر وین بی بی سمیت دوافراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122نے مو قع پر پہنچ کر طبی امداد دی اور ایک بچے اور خا تو ن کو تشو یشنا ک حا لت میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوا ٹر اسپتا ل منتقل کرد یا جبکہ محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق بارشو ں کا یہ سلسلہ آئندہ چو بیس گھنٹو ں کے دوران گر ج چمک کے ساتھ جا ری رہے گا ۔گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک نمبر63ایم ایل کی دیوار کے نیچے دب کر پہلی جماعت کی طالبہ جاں بحق،تیسری جماعت کا طالبعلم شدید زخمی،اطلاع ملتے ہی ڈی سی او احمد مستجاب کرامت،ای ڈی او ایجوکیشن ملک محمد اشرف اعوان، اسسٹنٹ کمشنر بھکر علی اختر سیف اللہ، ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز علی نواز،ڈی ای او زنانہ مسزصوفیہ نورین ،ڈپٹی ڈی ای او بھکر ڈاکٹر منیر حسین کلو اور پولیس تھانہ سرائے مہاجر کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔زخمی بچے کو ریسکیو1122کئے ذریعے ڈی ایچ کیو بھکر پہنچا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گرلز پرائمری سکول چکنمبر63ایم ایل چک کے نشیبی علاقہ میں واقعہ ہے اور سکول کی شمالی دیوار سے ملحقہ مکان جوکہ ٹیلے پر واقع ہیں جن کے کچے صحن میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے دباؤ کے باعث تقریباً10فٹ اونچی دیوار گر گئی اور اتفاقاً اسی دوران دونوں بہن بھائی پانی پینے کے بعد واپس کلاس روم کی طرف جارہے تھے۔کہ اچانک دیوار کے نیچے دب گئے۔سکول کے چوکیدار نے فوری طور پر دونوں بچوں کو نکالا لیکن سرپر چوٹ آنے کے باعث پہلی جماعت کی طالبہ ازویرہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جب کہ اسکا بھائی عدنان جوکہ تیسری جماعت کا طالبعلم ہے شدید زخمی ہوگیا۔جسے بعد میں ریسکیو1122کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر پہنچایا گیا۔اطلاع ملتے ہی ڈی سی او احمد مستجاب کرامت سمیت دیگر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ڈی سی او نے گرنے والی دیوار کا تفصیلی جائزہ لیا اور ای ڈی او ایجوکیشن،ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز سے واقع کی رپورٹ طلب کی۔اس موقع پر ڈی سی او نے بچوں کے والدین سے ملاقات کی اور ان سے اظہار ہمدردی کیا۔واضح رہے کہ بھکر میں گزشتہ رات مسلسل گیارہ گھنٹوں سے موسلادھار بارش ہورہی تھی۔جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے تھے اور چک نمبر63ایم ایل میں نکاسی آب کا کوئی مناسب بندوبست نہ ہونے کے باعث یہ سانحہ رونما ہوا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح ہونے والی ہلکی بارش کے بعد بڑے پاور بریک ڈاوٴن کے باعث آدھے سے زائد شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، محکمہ موسمیات نے مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، کمشنر کراچی نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کرکے تمام بلدیاتی اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک) کے کسٹمر سروس نمائند ے نے میڈیا کو بتایا کہ بجلی کی فراہمی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث معطل ہوئی، جس سے شہر کے تقریباً 65 فیصد علاقے متاثر ہوئے۔ بریک ڈاوٴن کے باعث متاثر ہونے والے علاقوں میں کلفٹن، ڈیفنس، صدر، برنس روڈ، لائٹ ہاوٴس، کورنگی، اولڈ سٹی ایریا، ملیر، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد کے علاقے شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق کے۔الیکٹرک انجینئرنگ ٹیمیں بجلی کی بحالی میں مصروف ہیں اور متاثرہ علاقوں میں بجلی جلد از جلد بحال کردی جائے گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بارش کے باعث اس طرح کی صورتحال اکثر پیش آتی رہتی ہے، تاہم وہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا وقت بتانے سے قاصر رہے۔بریک ڈاوٴن کے بعد سوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے گلشن اقبال، گلستان جوہر، بہادر آباد، کے ڈی اے اور فیڈرل بی ایریا میں بھی بجلی معطل ہونے کی شکایتیں سامنے آئیں۔واضح رہے کہ بارش کے موسم میں کراچی میں بجلی معطل ہونے کی شکایتیں اب معمول بن گئی ہیں اور بریک ڈاوٴن کے باعث معطل ہونے والی بجلی کو بحال کرنے میں اکثر اوقات کئی دن بھی لگ جاتے ہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، کمشنر کراچی نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کرکے تمام بلدیاتی اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا ہوا کا کم دباؤجنوب مشرق ایران اور شمالی بلوچستان میں موجود ہے، جس کے اثرات کراچی میں بادلوں کی صورت میں نظر آرہے ہیں، گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے جبکہ ہفتہ کو بھی باران رحمت برسنے کا امکان ہے۔ متوقع بارشوں سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، کمشنر نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے نظرتمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ جاری رہنے کی ہدایت جاری کیں اور کہا کہ بلدیاتی و متعلقہ اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں تمام عملہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہے۔دوسری جانب بلدیہ عظمیٰ کراچی دیگر بلدیاتی اداروں اور اسپتالوں میں متعلقہ عملہ 24 گھنٹے فرایض انجام دے گا۔متوقع بارشوں کے پیش نظر ایڈمنسٹریٹر کراچی روشن علی شیخ نے بھی بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ایمرجنسی نافذ کی تھی۔شہری کسی بھی ایمرجنسی یا بارش کا پانی جمع ہونے کی صورت میں 1339 پر شکایات درج کراسکتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں شدید بارش اور راول ڈیم بھر جانے کے بعد ڈیم کے اسپل ویز کھول دیئے گئے ،ڈیم کی اردگرد کی آبادی کو احتیاط برتنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد اور مضافاتی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ، شدید بارش کی وجہ سے راول ڈیم میں پانی کافی حد تک بڑھ گیا جس کے بعد انتطامیہ نے ڈیم کے اسپیل ویز کھول دیئے ۔ انتظامیہ نے ڈیم کے ارگرد گرد کی آبادی کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 12 مارچ 2016 کی مزید خبریں
-
بھارت میں صرف کرکٹ اور جیت پر توجہ دینا چاہتے ہیں ، شاہد آفریدی ، حالیہ میچوں میں اچھا پرفارم نہیں کیا لیکن ہم ورلڈ ٹی 20کیلئے تیار ہیں ،ٹی 20کپتان
-
پی ایس ایل ، ایف بی آر کا کرکٹ کھلاڑیوں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے پر غور ،وزارت خزانہ سے رابطہ کیا جائے گا
-
ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی 2016، دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے ، چند لیجنڈ ز کو مختلف وجوہات پر شائقین کرکٹ چھکے چوکے اور وکٹیں اڑاتے نہیں دیکھ سکیں گے ، برینڈ ن میکلم ،سعید اجمل ، کیرون پولارڈ ... مزید
-
ویمن ٹیم آج کراچی سے براستہ دبئی چنائی روانہ ہوگی ،16 مارچ کو پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے ساتھ کھیلے گی ، سکیورٹی خدشات کے باعث تاریخ میں پہلی بار سکیورٹی افسر ٹیم کے ساتھ تعینات
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی دبئی روانگی ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے آج بھارت پہنچے گی ،پہلا وارم اپ میچ منسوخ، اتوار کو سری لنکا کیخلاف وارم اپ میچ سے ٹورنامنٹ کا آغاز
-
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، جاتی سردی ایک بار پھر تھم گئی، بارشوں کا موجودہ سلسلہ آئندہ 3 سے 4 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات، بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 15افراد جاں بحق، متعدد زخمی، ... مزید
-
شہبازتاثیر کا کتاب لکھنے کا فیصلہ ،اغواء کے بعدشہبازتاثیرکووزیرستان کے ایک گاوٴں میں رکھاگیا،پھرافغانستان منتقل کیاگیا،افغانستان میں اسلامک موومنٹ آف ازبکستان کی قیدمیں تھے ،افغان طالبان شہبازتاثیرکوازبک ... مزید
-
پٹھان کوٹ واقعہ ، بھارت نے پاکستان سے بدلہ لینے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے،وفاق کا سندھ حکومت کو انتباہ ، اہم مقامات پر حملے ہوسکتے ہیں، سیکورٹی انتظامات سخت اور گشت میں اضافہ کیا جائے،ر مشکوک سرگرمیوں ... مزید
-
ملک سے بھاگنے کی باتیں غلط اورقیاس آرائیاں ہیں ،وطن واپس آوٴں گا،آصف زرداری ،نیویارک میں دفن نہیں ہوں گا،ہم کسی سے تصادم نہیں چاہتے سسٹم کے ساتھ چلناچاہتے ہیں،اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کوغلط پیش ... مزید
-
پنجاب ، تعلیمی نصا ب میں متنا زعہ مضمو ن کا چیئرمین سینٹ نے نو ٹس لے لیا ، معا ملہ فوری طور پر وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ،نصاب میں بچوں کو ڈکٹیٹر شپ کے فوائد پڑھائے جا رہے ہیں،چیئرمین ... مزید
-
سندھ میں کڑا احتساب کیا جارہا ہے پنجاب والوں کو کوئی نہیں پوچھتا،بلاول بھٹو ،پیپلز پارٹی چیئرمین کی لاہور میں مصروفیات ،پارٹی رہنما وٴں اور کارکنوں کے وفود سے ملاقاتیں
-
سپریم کورٹ ، پولیس میں تفتیش کے نام پر 40 کروڑ خرچ اور غیر قانونی بھرتیوں کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی ذمہ داری نیب کے حوالے
-
پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے سعودی عرب میں نارتھ تھنڈر فوجی مشقوں کے اختتام پر دلکش فضائی مظاہرے،تقریب میں مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکومتی عہدیداران اور فوجی حکام موجود تھے
-
پاکستان 2030ء تک اپر مڈل کلاس ممالک کی فہرست میں شامل ہوگا،سرتاج عزیز
-
پشاور، مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے پاک فوج کے کرنل طارق غفور کو شہید کردیا، کالعدم تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی
-
ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں،مصطفی کمال،تمام توجہ پارٹی کی تنظیم سازی پرمرکوز ہے،ہم سیاست کرنے آئے ہیں اور کریں گے ،جس مقصد کے لیے آئے تھے پورا ہو گیا،فاروق ستار بھائی خود معصوم ... مزید
-
بھارت نے پاکستانی شائقین کیلئے ویزہ پالیسی نرم کرنے کا اعلان کردیا ، 65 سال سے زائد ، 15 سے کم عمر والے مقامی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کرنے سے مستثنی ، ویزا جاری کرتے وقت بھارتی حکام ریٹرن ائیر ٹکٹ طلب ... مزید
-
آرٹ، کھیل کی کوئی سرحد نہیں، کرکٹ سے ہمیشہ پاک بھارت کشیدگی دور ہوئی: چودھری شجاعت ،پاکستان آ کر کبھی سکیورٹی کی ضرورت محسوس نہیں کی، امیتابھ بچن چودھری صاحب کی دعوت پر پاکستان آنا چاہتے ہیں: رضا ... مزید
-
عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر جائزہ رپورٹ جاری کردی، ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ،توانائی پر سبسڈی میں کمی اور نجکاری سے معیشت مستحکم ہوگی، رپورٹ
-
الطاف حسین ”را“ کے ایجنٹ،دبئی میں قائم بھارتی کمپنی کے زریعے انہیں فنڈنگ کی جاتی ہے،سرفراز مرچنٹ،را کے لوگوں کا ایم کیو ایم کی سرکردہ شخصیت محمد انور سمیت دیگر کے گھر آنا جا نا لگا رہتا ہے ، پاکستان ... مزید
-
اسرائیلی فورسز نے 177 فلسطینی مزدوروں کو غیر قانونی قرار دیکر گرفتار کرلیا
-
بھارت ،روحانی پیشوا شری روی شنکر کو ’جیل بھیجا جائے‘، جنتا دل (یونائیٹڈ) کا مطالبہ
-
اچھی کولیسٹرول سے دل کی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ ہوسکتا ہے،تحقیق
-
پوتن کے سا بق وزیر کی موت ہارٹ اٹیک سے نہیں،چوٹ لگنے سے ہوئی ،امریکی حکام
-
چین روسی ریڈار سسٹم والے جنگی طیارے خریدے گا ، چین کو فراہم کئے جانے والے طیاروں میں تجدید کردہ ریڈار سسٹمز نصب ہوں گے
-
بھارت،فیس بک پر بیوی اور بیٹی کی فروخت کیلئے پوسٹ شیئر کرنے پر پروفیسر اور ان کا شاگردگرفتار،مقروض ہوں ،پیسوں کی اشد ضرورت ہے، بیوی کی قیمت ایک لاکھ ہے،پوسٹ پر لکھی تحریر
-
میزائل تجربات کا سلسلہ جاری رہے گا ، ایرانی انقلابی گارڈ
-
کینیڈا جلد ہی اپنی کرنسی پر ایک نامور خاتون کی تصویر چھاپے گا، مشاورت شروع ،امریکہ بھی10 ڈالر کے نوٹ پر کسی مشہور خاتون کی تصویر چھاپنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے
-
50 روپے کی لاٹری نے بھارتی مزدور کو ایک کروڑ کا مالک بنا دیا
-
بھارتی سپریم کورٹ کے جج کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سارک ممالک کومشترکہ عدالت بنانے کی تجویز،مشترکہ عدالت کے قیام سے نہ صرف دہشت گردی کی روک تھام ہوگی بلکہ ایک دوسرے کے تجربات سے بھی فائدہ حاصل کیا ... مزید
-
غریب ،محروم اور پسے ہوئے طبقے کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانا ہماری پارٹی کا منشور ہے ، افتخار محمد چوہدری ،چند گھنٹوں میں1250سے زائد افراد کی ریکارڈ پارٹی ممبر شپ حاصل کر نا ہماری کامیابی کا منہ بولتا ... مزید
-
تحفظ خواتین بل پاس ہونے کے بعد خواتین سے ڈر لگنے لگا ہے، گھر میں تعلقات بھی ٹھیک ہوگئے ہیں،گورنر پنجاب ،توانائی بحران اور دہشت گردی پر جلد کنٹرول پالیا جائے گا،تقریب سے خطاب
-
این اے 101 گوجرانوالہ اور این اے 153 ملتان کے ضمنی انتخابات،الیکشن کمیشن کا فوج کی تعیناتی کا مطالبہ ، وزارت دفاع کو خط لکھ دیا
-
شہباز تاثیر کوپیپلز پارٹی میں یوتھ ونگ کی ذمہ داریاں سو نپے جا نے کا امکا ن،مشاورت شروع ، بلاول بھٹو زرداری نے انکی والدہ آمنہ تاثیر سے اجازت ما نگ لی
-
محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں میں 23مارچ کی تقریبات کو سکیورٹی اقدامات سے مشروط کردیا
-
گھر میں ساس کے ساتھ امن قائم کرنا پڑتا ہے ،فاروق ستار ،پیپلز پارٹی ہماری ساس، (ن) لیگ پیپلز پارٹی کی ساس اور ہم سب کی ساس راولپنڈی میں ہے بہو ساس کو خوش نہیں رکھے گی تو ساس بھی نہیں چھوڑے گی،ساس بہو ... مزید
-
عمران خان پاک بھارت میچ دیکھنے بھارت جانے کی بجائے میری فلم دیکھ لیں توبہترہے،میرا،آفریدی کمال کے کھلاڑی اورمیرے فیورٹ ہیں، وہ میدان میں عمران خان کے بغیربھی اپناکمال دکھائیں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو ... مزید
-
لاہور میں بارشوں کے باعث ایم ڈی واسا نے ایمرجنسی نافذ کر دی ،آپریشنل عملے کی چھٹیاں منسوخ
-
انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا گاڑی کو جدید، خوبصورت اور بہتر بنانے کے لئے اس میں مختلف خصوصیات کا اضافہ کر دیا
-
این اے 153سے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر ایوب گولو ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
-
فیصل آباد ،ایف ڈ ی اے نے پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ اسکیم ایل سی ایم کو غیر قانونی قرار دے دیا
-
وفاق نے سی ایس ایس امتحانات کے خواہشمند امیدواروں کی عمر دوسال کا اضافہ کر دیا ، امیداروں کی عمر 28سا ل سے 30سال ہوگئی
-
میو ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کا تنخواہوں سے تقریباً چالیس لاکھ کا چندہ ،ہسپتال کے بچہ وارڈ کے یونٹ 1 اور 2 فراہم کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.