کوالٹی سروسز کی فراہمی کیلئے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ڈھانچے میں اصلاحات کیلئے ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہیں، اسحاق ڈار، ایس ایل آئی سی کمپنیاں ملکی گروتھ اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہیں، وزیر خزانہ کا سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن پاکستان کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلا س سے خطاب

اتوار 20 مارچ 2016 11:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2016ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کوالٹی سروسز کی فراہمی کیلئے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے ڈھانچے میں اصلاحات کیلئے ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہیں۔ ایس ایل آئی سی کمپنیاں ملکی گروتھ اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن پاکستان کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔

جس میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر بھی موجود تھے۔ چیئرمین سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان نرگس گلو نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ایس ایل آئی سی کے معاشی پروفائل‘ حکومت سیکیورٹیز ‘ بینک ڈیپازٹ ‘ انویسٹمنٹ پراپرٹیز ‘ پالیسی لون ‘ ٹی ایف سی کے حوالے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایس ایل آئی سی نے کہا کہ ادارے کی پرفارمنس کو بڑھانے اور سروس کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ایس ایل آئی سی کے بنیادی ڈھانے میں اصلاحات کیلئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں اور ادارے کو عالمی معیار کے مطابق لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے مائیکرو اکنامکس میں استحکام حاصل کرلیا ہے اور اب معاشی گروتھ کی جانب توجہ مرکوز ہے۔ ایس ایل آئی سی جیسی کمپنیاں ملکی سرمایہ کاری اور گروتھ کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں معاشی ترقی کیلئے حکومت ایف ایل آئی سی میں اصلاحات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور ادارے کو جدید بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ حکومت ایس ایل آئی سی کے ڈھانچے میں اصلاحات کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں تاکہ ادارے کی سروس کو بہتر کیا جاسکے اور پرائیویٹ شعبے کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :