ورلڈ ٹی 20: قومی ٹیم دو اہم سپورٹرز سے محروم ہوگئی ،چاچائے کرکٹ عبدالجلیل اور محمد زمان لیکن اس بار دونوں چاچائے کرکٹ ویزا نہ ملنے کی وجہ سے بھارت نہیں جا سکے

اتوار 20 مارچ 2016 10:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2016ء)کرکٹ کا کوئی بھی میچ کیوں نہ ہو دو افراد اپنے مخصوص لباس میں پاکستان کے لیے نعرے مارتے اور اپنی پوری توانائی سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے نظر آتے ہیں اور وہ ہیں چاچائے کرکٹ عبدالجلیل اور محمد زمان لیکن اس بار دونوں چاچائے کرکٹ ویزا نہ ملنے کی وجہ سے بھارت نہیں جا سکے جس کی وجہ سے پاکسان ان کی حمایت سے محروم رہے گا۔

چاچائے کرکٹ عبدالجلیل اور محمد زمان ہر میدان میں پاکستانی پرچم کے رنگ کا لباس پہنے پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے بھرپور جذبات کا اظہار کرتے نظر ا آتے ہیں لیکن ہائی وولٹیج میچ میں انہیں بھارت جانے کا ویزا نہ مل سکا جس کی وجہ پاکستان ان کے جوش و جذبے سے محروم ہوگیا ہے۔ 67 سالہ عبدالجلیل 1998 سے کرکٹ کے میدانوں میں پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے نظر آرہے ہیں جن کے اخراجات پاکستان کرکٹ بورڈ اٹھاتا ہیاور انہیں ہر ماہ 26 ہزار اعزازیہ دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سال پی سی بی نے انہیں ویزا حاصل کرنے میں تعاون نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ بھارت نہ جا سکے۔چاچائے کرکٹ کاکہنا ہے کہ 1998 سے اب تک یہ پہلا موقع ہے کہ وہ پاک بھارت میچ کے لیے میدان میں نہیں ہوں گے جس پر انہیں بہت دکھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے گزشتہ 5 سال سے ان کے ساتھ ویزہ کے لیے نہ صرف مالی تعاون ختم کردیا بلکہ ماہانہ اعزازیہ بھی بند کردیا ہے۔

بڑی کالی مونچھوں اور بڑی سفید داڑھی والے دوسرے چاچائے ٹی ٹونٹی 58 سالہ محمد زمان کا چہرہ بھی اس بار پاک بھارت ٹاکرے کے دوران میدان میں تماشائیوں کے درمیان نظرنہیں آئے گا۔ محمد زمان کا انتہائی افسردہ لہجے میں کہنا تھا کہ 1980 سے لیکر اب تک یہ پہلا موقع ہے کہ پی سی بی کے عدم تعاون کی وجہ سے وہ پاک بھارت مقابلے میں میدان میں نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی سی بی سے خط لکھ کر تعاون مانگا لیکن انہوں نے انکارکردیا ۔

متعلقہ عنوان :