امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سمگلروں کی 800 میٹر طویل خفیہ سرنگ دریافت

جمعہ 22 اپریل 2016 10:27

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2016ء)امریکی حکام نے کہا ہے کہ ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیگو میں میکسیکو اور امریکہ کے درمیان ایک طویل سرنگ دریافت ہوئی ہے جس کا استعمال دونوں ممالک کے درمیان منشیات کی سمگلنگ کے لیے کیا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے ک رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 800 میٹر طویل اس سرنگ سے قیمتی کوکین اور چرس کی نقل و حمل کی جاتی تھی، 2006ء سے یہ کیلی فونیا اور میکسیکو کی سرحد پر سامنے آنے والی 13ویں خفیہ سرنگ ہے، ان میں سے تین سرنگیں سان ڈیگو میں میکسیکو کی سرحدی باڑ کے قریب ایک گلی میں موجود تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دریافت کی جانے والی حالیہ سرنگ سے 1016 کلوگرام کوکین اور 6350 کلوگرام مقدار میں چرس قبضے میں لے لی گئی ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اسے سمگل کیا جا رہا تھا۔ حالیہ دریافت ہونے والی سرنگ کی گہرائی 14 میٹر ہے جو میکسیکو کی سرحد پر ٹیہوانا میں ایک گھر کے قائم لفٹ سے نیچے سے ہوتے ہوئے امریکہ میں جاتی تھی۔ امریکہ میں وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ سرنگ کا سوراخ ایک ٹریلر کے سائز کے کوڑا دان سے چھپایا گیا تھا جسے سمگلر منشیات کی نقل و حمل کے لیے استعمال کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :