پاکستان اور برطانیہ کا عمران فاروق قتل ، منی لانڈرنگ کیس کی آزادانہ و شفاف تحقیقا ت پر اتفاق ،دونوں ممالک اپنے متعلقہ قوانین کے مطابق تحقیقات کریں گے، نثارتھریسامے ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ مابین خفیہ معلومات کا تبادلہ مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ ٹیم بنانے پر اتفاق کیا گیا،اس میں نیکٹا اور وزارت داخلہ کے حکام بھی شامل ہونگے، تحقیقاتی ایجنسیاں ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ کریں گی ، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور برطانوی ہم منصب کے درمیان ملاقا ت میں اتفاق، اعلامیہ جاری ، دہشت گردی عالمی مسئلہ بن چکا ہے‘ پاکستان کو کئی بار دہشت گردوں سے لڑنے کیلئے تنہا چھوڑ دیا گیا، چوہدری نثار ، پاکستان کے سیکورٹی مسائل دوسروں کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں، دہشت گردی کے مسئلے کے حل کو تھونپنا نہیں چاہیے بلکہ عالمی برادری کو مل کر کوشش کرنا ہوگی ،وزیر داخلہ کا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز سے خطاب
بدھ 27 اپریل 2016 09:31
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ شروع سے اسکاٹ لینڈ یارڈ اور برطانوی حکومت سے رابطے میں رہے،برطانوی ہم منصب سے ایم کیو ایم منی لانڈرنگ، عمران فاروق قتل کیس پر بات ہوئی ہے،منی لانڈرنگ ، عمران فاروق قتل کیس پر آئندہ دنوں میں مثبت پیشرفت ہو گی،سرفراز مرچنٹ سے بات چیت جاری ہے،سابق برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سے بھی تفتیش ہو گی۔
منگل کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور برطانوی ہم منصب تھریسامے کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عمران فاروق قتل کیس میں دونوں ملکوں کی تحقیقاتی ایجنسیوں میں جاری تعاون اور منی لانڈرنگ کیس میں بھی تحقیقاتی ایجنسیوں میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
اعلامیہ کے مطابق دونوں ملکوں کی تحقیقاتی ایجنسیاں ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کریں گی۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ عمران فاروق قتل کیس، منی لانڈرنگ کی تحقیقات آزادانہ و شفاف ہوں گی،دونوں ممالک اپنے متعلقہ قوانین کے مطابق تحقیقات کریں گے۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کا انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ ٹیم بنانے پر اتفاق کیا گیا،مشترکہ ٹیم میں نیکٹا اور وزارت داخلہ کے حکام بھی شامل ہوں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ہر قدم پر برطانیہ کے ساتھ معلومات کا تبادلہ بھی رہا،شروع سے اسکاٹ لینڈ یارڈ اور برطانوی حکومت سے رابطے میں رہے،بین الاقوامی جرائم کے خلاف کارروائی میں حوالگی معاہدے کا نہ ہونا رکاوٹ نہیں بننا چاہیے،برطانوی ہم منصب سے ایم کیو ایم منی لانڈرنگ، عمران فاروق قتل کیس پر بات ہوئی ہے،منی لانڈرنگ ، عمران فاروق قتل کیس پر آئندہ دنوں میں مثبت پیشرفت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کامعاملہ پاکستان کی سیکیورٹی سے متعلق اہم ہے،جے آئی ٹی یہاں آئے گی اور مختلف محکموں سے بات کرے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سرفراز مرچنٹ سے بات چیت جاری ہے،سابق ڈپٹی ہائی کمشنر سے بھی تفتیش ہو گی۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ بن چکا ہے‘ پاکستان کو کئی بار دہشت گردوں سے لڑنے کیلئے تنہا چھوڑ دیا گیا۔ پاکستان کے سیکورٹی مسائل دوسروں کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔ دہشت گردی کے مسئلے کے حل کو تھونپنا نہیں چاہیے بلکہ عالمی برادری کو مل کر کوشش کرنا ہوگی۔انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقسیم برصغیر کے بعد کئی مسائل کو حل نہیں کیا گیا۔ ان حل طلب مسائل کی وجہ سے خطے میں مسائل پیچیدہ ہوگئے ہیں ۔ نائن الیون کا واقعہ قابل مذمت ہے اس کا سارا بوجھ پاکستان پر ڈال دیا گیا نائن الیون کے بعد پاکستان مسائل کا سامنا کررہا ہے۔ سابق آمر پرویز مشرف کے فیصلوں سے تباہ کن اثرات مرتب ہوئے۔ نائن الیون کے بعد فوجی آمر مشرف نے جلد بازی میں فیصلہ کیا۔ پاکستان کا نائن الیون حملوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ سوویت یونین نے افعانستان پر حملہ کیا تو پاکستان اس بار بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے زیادہ متاثر ہوا۔ تین سال قبل جب ہم نے حکومت سنبھالی تو روزانہ چھ سے سات دہشت گردی کے واقعات ہوتے تھے ہم نے پہلے دہشت گردوں سے مذاکرات کرکے معاملہ حل کرنے کا راستہ اپنایا جس پر ہمیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور طالبان کا دوست قرار دیا گیا۔ ماضی میں انسداد دہشت گردی کے خلاف پالیسی نہیں بنائی گئی ہم نے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پالیسی بنائی اور اس کو نافذ کیا دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے حکومت ایک صفحہ پر ہیں ۔ انٹیلی جنس مربوط انداز سے کام کررہی ہے۔ دہشت گردی کے واقعات میں 54 فیصد کمی آئی ہے خود کش حملوں میں 31 فیصد کمی آئی ہے دہشت گردوں کے خلاف رائے عامہ تبدیل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی مکمل اتفاق رائے سے شروع کی تیس سے زائد انٹیلی جنس ادارے مربوط انداز میں کام کررہے ہیں۔ تین سالوں میں سیکیورٹی کی صورتحال 8 سالوں کی نسبت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹکے ہوئے افراد کو دہشت گردوں تک پہنچنے سے روکیں گے انٹیلی جنس کی بنیاد پر چالیس ہزار آپریشن کیے ہیں دہشت گردی کا اب کوئی واقعہ ہو تو سخت عوامی ردعمل آتا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف شعور پیدا ہوچکا ہے ہمارے خطے میں عالمی طاقتوں کی مداخلت کے باعث پاکستان پر اثرات پڑے۔ دہشت گردی جیسے مسائل سے اس کی نوعیت کے مطابق نمٹنا چاہتے ہیں۔ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔ اس کو افغانستان تک محدود نہیں کیا جاسکتا ۔ دہشت گردی کے مسئلے کے حل کو تھونپنا نہیں چاہیے بلکہ عالمی برادری کو مل کر کوشش کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن پسند مذہب ہے اسلام میں دہشت گردوں اور تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ دہشت گردی سے سب سے زیادہ مسلمان ہی متاثر ہوئے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 27 اپریل 2016 کی مزید خبریں
-
چھوٹو گینگ کا سرغنہ غلام رسول ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی کاگن مین رہ چکا ہے ،رپورٹ
-
عمران خان کی خواتین سے بدسلوکی پر معذرت ،ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا اعلان
-
کراچی،لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش میں اہم انکشافات،عزیر بلوچ نے 159 قتل سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا
-
سپریم کورٹ حکم کے باوجود نادرا نے این اے 110کی جانچ پڑتال رپورٹ جمع نہیں کرائی،تحریک انصاف کا چیئرمین نادرا کو خط
-
پی اے سی نے ایل پی جی کوٹہ سے مستفید کمپنیوں،شخصیات کا ریکارڈ طلب کرلیا،ایل پی جی لیکس کے منظر عام پر آنے سے طوفان برپا ہوگا،ا یل پی جی کوٹہ سے بعض معزز شخصیات نے اربوں روپے کی دیہاڑیاں لگائیں، گیس ... مزید
-
تحریک انصاف نے” کرپشن مٹاؤ ، ملک بچاؤ“ مارچ کیلئے خصوصی بس تیار کر لی
-
پنجاب میں گندم کا باردانہ کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف کسان بپھر گئے،باردانہ کی تقسیم کا پہلا دن کرپشن کی نظر ہو گیا،فوڈ انسپکٹر سنٹر بھون جھنگ رشوت طلب کرنے پر مقامی کسانوں نے دھلائی کر دی اور مار ... مزید
-
ٹنڈوالہ یار،ماموں نے ساتھی کے ہمراہ 6سالہ بھانجی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا
-
حافظ آباد،کبڈی کے قومی کھلاڑی رائے مہدی حسن کھرل انتقال کرگئے
-
جیک کیلس وزارت کھیل کی جانب سے کرکٹ سمیت پانچ اسپورٹس فیڈریشنزپر پابندی کے اقدام پر برہم ، مذکورہ اقدام نہایت ہی مایوس کن ہے ، خود کو جنوبی افریقی کہنے میں شرم محسوس کررہا ہوں ، جیک کیلس ، وزیر کھیل ... مزید
-
مدینہ میں موجود شاہد آفریدی کے مخالفین کی نہایت قبیح حرکت ، صاحبزادی کے انتقال کی جھوٹی افواہ،شاہدآفریدی کی صاحبزادی اسمارہ بالکل خیریت سے ہیں اور ان کے انتقال کی افواہ میں کوئی حقیقت نہیں جبکہ ... مزید
-
پانامہ لیکس تحقیقات کمیشن کے ٹی او آرز پر حکومت ڈٹ گئی، اپوزیشن تنقید برائے تنقید کررہی ہے ٹی او آرز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی،وفاقی وزیر قانون
-
پاکستان اور برطانیہ کا عمران فاروق قتل ، منی لانڈرنگ کیس کی آزادانہ و شفاف تحقیقا ت پر اتفاق ،دونوں ممالک اپنے متعلقہ قوانین کے مطابق تحقیقات کریں گے، نثارتھریسامے ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ ... مزید
-
پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات ، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے ،اعزاز چوہدری،بھارت نے کلبھوشن یادیوسمیت ... مزید
-
99 ء سے 2013 ء تک پاکستان میں توانائی کے شعبے میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی ،نواز شریف، بجلی کی طلب میں اضافے ہوا اور ملک میں لوڈشیڈنگ 18 گھنٹے تک پہنچ گئی ،توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملکی معیشت میں ... مزید
-
آرمی چیف کی شاہ عبداﷲ سے ملاقات ، دفاعی تعاون بڑھانے اور علاقائی سلامتی بارے تبادلہ خیال، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہیں، شاہ عبد اﷲ ،دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ ... مزید
-
سپریم کورٹ نے کئی سال سے بند قرضہ معافی کیس کی فائل پھر کھول دی، 2007میں سپریم کورٹ نے سیاستدانوں کی جانب سے مختلف بینکوں سے قرض لینے اور معاف کرانے پر سوموٹو نو ٹس لیا تھا
-
اپوزیشن لیڈر خورشید کے غلام بلور اور آفتاب شیرپاؤ سے ٹیلی فونک رابطے،دو مئی کو اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت کی دعوت
-
کراچی ، احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کویواے ای سفارتخانے اوردفتر خارجہ جانے کی اجازت دے دی
-
ملک میں کھڑپینچوں کی بھرمار ہے تاہم کوئی آئین اور قانون سے بالاتر نہیں،سپریم کورٹ، کھڑپینچی کیلئے عمر کی کوئی حد نہیں،ہر سطح پر ہوتے ہیں ، وکلاء اور ججوں میں بھی کھڑپینچ موجود ہیں،جسٹس آصف سعید ... مزید
-
دہشت گردوں میں عدم تفریق پر یقین رکھتے ہیں‘افغا ن صدر کا بیان درست نہیں‘ پاکستان ، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مصالحت کے لیے پاکستان نے سنجیدہ کاوشیں کی ہیں: تر جما ن دفتر خارجہ، افغان طالبان ... مزید
-
ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ کا دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات،متحدہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیمیں تین دھڑوں میں تقسیم ہیں،تینوں ٹیموں کا نام ”اے ،بی ،سی“ ہے،ملزم کا فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور دبئی ... مزید
-
ایف بی آر کا پانامہ لیکس پر تحقیقات کا آغاز کرنے کا دعویٰ غیر مستند ثابت ہو گیا، دوطرفہ ٹریٹی نہ ہونے کے باعث پاکستان پانامہ سے مالی معلومات اور دستاویزات تک رسائی نہیں کر سکتا
-
جہانگیر ترین کا فاروقی پلپ کمپنی اپنے داماد سے خریدنے کا اعتراف،فاروقی پلپ کمپنی اپنے داماد سے خریدی ، کمپنی خریدنے سے قبل تمام قرضے معاف ہو چکے تھے ، اثرو رسوخ استعمال کرکے قرضے معاف کروانے کا تاثر ... مزید
-
خیبرپختونخوا حکومت کی ڈیرن سیمی کو شہریت دینے کی تردید،زیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاونٹ بن گیا،۔ جعلی اکاونٹ سے ویسٹ اینڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو شہریت دینے کے حوالے ... مزید
-
داعش میں شامل ہونے والے غیر ملکیوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،امریکی جنرل
-
شامی علاقے داریا میں محصور انسانی آبادی کو شدید اور مشکل ترین حالات کا سامنا ہے،اقوام متحدہ
-
سری لنکن صدر نے 83 سزائے موت کے قیدیوں کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی
-
افغانستان‘ سیکورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ اور طالبان کا حملہ‘ چار پولیس اہلکار اور 33 جنگجو ہلاک‘ درجنوں زخمی
-
یورپی ممالک کو متحد رہنا چاہیے،صدراوبامہ
-
مصر میں حکومت مخالف مظاہرے، آنسو گیس کا استعمال
-
چین میں غیر ملکی این جی اووز کے خلاف نیا مجوزہ قانون
-
یمن میں قیام امن کی کوششیں، سلامتی کونسل کی مداخلت
-
آرمینیا میں بس دھماکا، دو افراد ہلاک
-
برونڈی میں تازہ تشدد، فوجی جنرل ہلاک
-
جرمنی بھر کے ہوائی اڈوں پر ہڑتال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.