صادق خان نے اسلام سے متعلق لاعلم قرار دے کر ٹھیس پہنچائی: ڈونلڈ ٹرمپ

مسلمانوں کے خلاف بیانات دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو لندن کے نئے مئیر صادق خان نے آئینہ دکھایا تو برا مان گئے

منگل 17 مئی 2016 10:06

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2016ء) نفرت انگیز بیانات دینے والے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نو منتخب مئیر لندن صادق خان نے انہیں اسلام سے متعلق لاعلم قرار دے کر ٹھیس پہنچائی ہے۔مسلمانوں کے خلاف بیانات دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو لندن کے نئے مئیر صادق خان نے آئینہ دکھایا تو برا مان گئے۔

(جاری ہے)

کہتے ہیں صادق خان نے انہیں اسلام سے متعلق لاعلم قرار دے کر ناراض کیا ہے۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صادق خان کے بیانات ناگوار اور بد اخلاقی پر مبنی ہے۔ اس سے پہلے مسلمانوں کے خلاف بیانات دینے پر صادق خان نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام کے بارے میں کم علمی پر مبنی خیالات امریکا اور برطانیہ کو غیر محفوظ بنا سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :