ٹرمپ سے عالمی رہنمائوں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان

جاپان کے سابق وزیراعظم ملاقات کیلئے ٹرمپ ٹاور پہنچ گئے،امریکی میڈیا

بدھ 24 اپریل 2024 14:12

ٹرمپ سے عالمی رہنمائوں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) سابق امریکی صدر ٹرمپ سے عالمی رہنماں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث بائیڈن انتظامیہ کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا۔امریکی میڈیا کا کہناتھا کہ جاپان کے سابق وزیراعظم ملاقات کیلئے ٹرمپ ٹاور پہنچ گئے، جبکہ پولینڈ، ہنگری کے وزرائے اعظم، برطانوی وزیرخارجہ بھی رواں ماہ ٹرمپ سے ملاقات کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی الیکشن کیلئے ریپبلکن نامزدگی کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ٹرمپ کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتوں پربائیڈن انتظامیہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ سینئر حکومتی مشیر کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں پرتنقید کی صورت میں منافقت کا الزام لگ سکتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نیویارک کی عدالت میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کرمنل ٹرائل کی سماعت ہوئی، سابق صدر پر 2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

استغاثہ کا عدالت میں دیئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ ٹرمپ نے رقوم کی ادائیگی چھپا کر الیکشن کو متاثر کیا۔ ٹرمپ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ بے گناہ ہیں، انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔ٹرمپ کو مقدمات سے استثنی کی سپریم کورٹ میں سماعت کا انتظار ہے، جبکہ امریکی سپریم کورٹ ٹرمپ کی استثنی کی درخواست کی سماعت جمعرات کو کریگی۔