فیصل آباد ،مقدس ہستیوں کی خواب میں زیارت کا جھانسہ دے کر خواتین سے زیورات اور رقم ہتھیانے والی نو سر باز خاتون کی گر فتاری پر متا ثر ہ خواتین کا اطمینان کا اظہار

جمعہ 10 جون 2016 09:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جون۔2016ء)مقدس ہستیوں کی خواب میں زیارت کا جھانسہ دے کر جھنگ روڈ ،گلفشاں کالونی ،سردار کالونی سمیت کئی علاقوں میں گھریلو خواتین سے بھاری ما لیت کے زیورات اور رقم ہتھیانے والی نو سر باز خاتون شفقت شکور کی گر فتا ری پر متا ثر ہ خواتین نے اطمینان کا اظہار کیا ہے شفقت شکور نامی خاتون کے ہا تھوں نقصان ا ٹھانے والی نصف درجن کے قریب خواتین نے پر یس کلب میں پر یس کانفرنس کے دوران بتایا کہ شفقت شکور میلاد والی باجی کے نام سے مشہور تھی اور مختلف علاقوں میں میلاد کی محفل میں شرکت کر کے خواتین کو چکنی چپڑی با توں سے شیشے میں اتار لیتی اور بعد میں ان سے مختلف حیلے بہانے سے اقوم اور زیورات اینٹھ لیتی فرخ افضل ہا شمیم اختر نے اپنی ساتھی خواتین کے ہمراہ نوسر باز خاتون کی گرفتاری کو نوسر بازی کے خلاف ایک بڑی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پو لیس ملزمہ سے ہتھیائی جا نے والی نقدی اور زیورات برآمد کر کے متاثرین کے حوالے کر کے اور ملزمہ کو نوسر بازی کے الزام میں قانون کے مطا بق سخت سزا دلوائی جائے

متعلقہ عنوان :