افغان کرکٹ بورڈ کی وقار یونس کوٹیم کاہیڈ کوچ بننے کی آفر

وقاریونس سے بات چیت ہوئی ہے اوران کے جواب کا انتظارہے،افغان کرکٹ بورڈ

جمعہ 10 جون 2016 10:24

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جون۔2016ء)افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کے سا بق کپتان اورکوچ وقاریونس کوٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی آفر کردی، وقاریونس کے جواب کا انتظارہے۔انضمام الحق کی جانب سے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد افغان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کی، اس مقصدکیلئے دنیا بھرسے درخواستیں موصول ہوئیں، لیکن لگتا ہے کہ ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق، ایسی بی نے سابق پاکستانی کپتان اورہیڈ کوچ وقاریونس کوہیڈ کوچ بننے کی پیشکش کردی۔ افغان حکام کے مطابق، وقاریونس سے بات چیت ہوئی ہے اوران کے جواب کا انتظارہے، رواں سال بھارت میں ہونیوالیورلڈ ٹی 20 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرہیڈ کوچ وقاریونس نے استعفیٰ دیدیا تھا۔لیجنڈری فاسٹ بولر2مرتبہ پاکستان کے ہیڈ کوچ اورایک مرتبہ بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :