سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کیس کے مرکزی ملزم سلیم شاہ اندرون سندھ سے گرفتار

ملزم کے اربوں روپے کے اثاثے منجمد،فنانس اورلوکل گورنمنٹ سے اربوں روپے کے فنڈریلیزکئے جانے کاانکشاف

جمعرات 16 جون 2016 10:18

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جون۔2016ء ) سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کیس کے مرکزی ملزم سلیم شاہ کو اندرون سندھ سے گرفتار کر لیا اورملزم کے اربوں روپے کے اثاثے منجمند کردیئے گئے ذرائع کے مطابق بلوچستان میگاکرپشن کے مرکزی ملزم سلیم شاہ کو نیب حکام نے اندرون سندھ سے گرفتار کر لیا ملزم نے کرپشن کے ذریعے ڈی ایچ اے کراچی اور کوئٹہ میں اربوں روپے کی جائیدادیں خریدیں اور ملزم کے پاس بیک وقت میونسپل آفیسر اور ایڈمنسٹریٹر خالق آباد مونسپل کمیٹی کے عہدے تھے فنانس اور لوکل گورنمنٹ سے ملزم کو اربوں روپے کے فنڈز ریلیز کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ملزم دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر اپنی حیثیت سے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں فنڈ نکال کر خوردبرد کرتے تھے مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں نامزد مرکزی ملزم سلیم شاہ کو آج نیب حکام کے حوالے کر لیا جائے گا اس سے قبل اس میگاکرپشن کیس میں سابق مشیر خزانہ میرخالد خان لانگو‘ سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور دیگر لوگ بھی گرفتار ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :