لاہور،گرین ٹاؤن میں چھ سالہ بچی مبینہ زیادتی کاشکار

پولیس نے چھٹی جماعت کے 12سالہ طالب علم کوگرفتارکرلیا

منگل 21 جون 2016 09:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جون۔2016ء)گرین ٹاؤن میں چھٹی جماعت کے طالبعلم نے مبینہ طور پر چھ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے بارہ سالہ محمد ذوہیب کو گرفتار کر لیا۔گرین ٹاون میں رات گئے چھٹی جماعت کے طالبعلم ذوہیب نے مبینہ طور پر چھ سالہ بچی سائرہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

بچی کی حالت بگڑنے پر اسے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اطلاع ملنے پر گرین ٹاون پولیس نے مبینہ زیادتی کے ملزم کوحراست میں لے لیا۔ پولیس نے ملزم ذوہیب کو گرفتار کر کے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق محلے داروں کی جانب سے شک کی بنیاد پر ملزم ذوہیب کو گرفتارکر لیاگیا ہے۔پو لیس کے مطا بق مختلف پہلو ؤ ں پر تفتیش کر رہے ہیں اصل حقا ئق تفتیش کے بعد سا منے آ ئیں گئے۔

متعلقہ عنوان :