پشاورمیں"دھرنے نہیں کام چاہئے "کے نام سے جلسے کے انعقادکااعلان کردیا،امیر مقام

جمعرات 4 اگست 2016 10:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اگست۔2016ء)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے پشاورمیں"دھرنے نہیں کام چاہئے "کے نام سے جلسے کے انعقادکااعلان کردیا،صوبائی سیکرٹری اطلاعات ناصرموسیٰ زئی کے حجرے میں ایک اجلاس منعقدہواجس میں حلقہ NA-4کے علاوہ پشاورشہرکے کارکنوں وعہدیداروں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے 7اگست کے دھرنے اورریلی کے مقابلے میں کارکنوں کے شدیداسرارپرانجینئرامیرمقام نے جلسے کے انعقادکااعلان کیاجس کانام "دھرنے نہیں کام چاہئے " کارکھ دیا۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ تحریک انصاف والے کام نہیں صرف دھرنے کرتے ہیں،صوبے کے عوام کے مینڈیٹ کیساتھ مذاق کررہے ہیں اورعوام کاوقت ضائع کررہے ہیں تاہم تحریک انصاف کے چیئرمین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دھرنے نہیں یہ توانائی صوبے کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہودکیلئے استعمال میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :