چینی وزیر خارجہ آئندہ ہفتے نئی دہلی کا دورہ کریں گے

بدھ 10 اگست 2016 10:53

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اگست۔2016ء) چینی وزیر خارجہ آئندہ ہفتے بھارتی رہنماوٴں کے ساتھ بات چیت کے لئے نئی دہلی کا دورہ کریں گے۔ ایک بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق، چین کے وزیر خارجہ وانگ یی آئندہ ہفتے بھارت کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ اپنے بھارتی ہم منصب سشما سوراج کے ساتھ 13 اگست کومذاکرات کریں گے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماء ایٹمی سپلائرز گروپ( این ایس جی) سے متعلق معاملات اور دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

چین اور بھارت کے حکام کے درمیان جی20 اور برکس کے آئندہ اجلاسوں پر بھی بات چیت ہوگی جس کے اجلاس بالترتیب چین اور بھارت میں منعقد ہو ں گے۔ یاد رہے کہ چین نے یہ کہہ کرکہ نئی دہلی نے ابھی تک NPT پر دستخط نہیں کیے، این ایس جی کے کلب میں بھارتی شمولیت روک دی تھی۔چین کے اس اعتراض کی وجہ سے بھارت نے ایٹمی سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لئے کوالیفائی نہیں کیا

متعلقہ عنوان :