اثاثے چھپانے کا الزام :الیکشن کمیشن نے کیپٹن صفدر سے جواب مانگ لیا

بدھ 10 اگست 2016 10:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اگست۔2016ء ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدر کے خلاف دائر پٹیشن پر ان سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17اگست تک ملتوی کر دی ہے ،وزیر اعظم کے داماد کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نوبزادہ صلاح الدین نے اپنی اہلیہ مریم نواز کے آثاثے چھپانے کا الزام کے تحت نااہلی کی پٹیشن دائر کی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے اثاثوں کے بارے میں کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر کیپٹن صفدر کے وکیل نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو کیپٹن صفدر کے خلاف پٹیشن کی سماعت کا اختیار نہیں ہے تاہم الیکشن کمیشن نے کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی ہے اس موقع پر پی ٹی آئی کے امیدوار نوابزادہ صلاح الدین کے وکیل نے میڈیا کوبتایا کہ کیپٹن صفدر نے الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت کو چیلنج کیا ہے اور اس وجہ سے انہوں نے اپنے خلاف دائر پٹیشن کا جواب جمع نہیں کرایا ہے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے اس شرط پر ان کی درخواست قبول کی ہے کہ آئندہ سماعت پر پٹیشن سے متعلق جواب داخل کریں گے انہوں نے بتایاکہ کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف اپنی اہلیہ کے اثاثے چھپانے بارے میں ہمارے الزامات ٹھوس شواہد پر مبنی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے قوانین کے مطابق اس کیس کا فیصلہ کرے گی

متعلقہ عنوان :