سابق صدر پرویز مشرف کا وزیراعظم نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج
وزیراعظم اپنے اور اسحاق ڈار سمیت 15 لوگ لے آئیں میں اکیلا انھیں جواب دوں گا، پاناما لیکس کا ایمانداری سے ٹرائل ہوا تو حکمران پھنس جائیں گے، میرے پاس جو کچھ ہے وہ الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں لکھا ہے،میں نیوٹرل پارلیمانی کمیشن کے حق میں ہوں، عدالتوں سے انصاف کی امید کرتا ہوں، جو مجھے ابھی تک نہیں ملا،جنرل راحیل شریف کو ابھی فوج کی کمانڈ سنبھالنی چاہیے تاہم انھیں آرمی چیف رہنا ہے یا نہیں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے، فوج سمجھتی ہے کہ میرے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، حکومت کو پتہ ہونا چاہیے، پریشر کون ڈال رہا تھا، یہ نہیں بتا سکتا،سابق صدر پرویز مشرف کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
بدھ 10 اگست 2016 11:02
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اگست۔2016ء)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے وزیراعظم نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے اور اسحاق ڈار سمیت 15 لوگ لے آئیں میں اکیلا انھیں جواب دوں گا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس کا ایمانداری سے ٹرائل ہوا تو حکمران پھنس جائیں گے۔
میرے پاس جو کچھ ہے وہ الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں لکھا ہے۔ میں 10 سال تک حکومت میں رہا۔ 2009ء سے پہلے کا کوئی اکاوٴنٹ ثابت کیا جائے۔ میری کوئی آف شور کمپنی تھی نہ اب ہے۔ جنیوا میں بھی کوئی اکاوٴنٹ نہیں، اگر ہے تو لے لیا جائے۔پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں۔(جاری ہے)
وہ اپنے اور اسحاق ڈار سمیت 15 اور لوگ لے آئیں، میں اکیلا انھیں جواب دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نیوٹرل پارلیمانی کمیشن کے حق میں ہوں۔ نیوٹرل پارلیمانی کمیشن کو ہمارا اور آج کے دور کو دیکھنا چاہیے۔ نیوٹرل پارلیمانی کمیشن بیٹھے سب کو کٹہرے میں ڈال کر جواب لیا جائے۔مشرف نے کہا کہ میں عدالتوں سے انصاف کی امید کرتا ہوں، جو مجھے ابھی تک نہیں ملا۔ سب کو پتہ ہے کہ سیاسی طور پر کیسز شروع کیے گئے۔ میرے کیسوں میں گواہی نہیں، سالوں سے کیس چل رہے ہیں۔ پندرہ دفعہ ہرعدالت میں پیش ہوا۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کو ابھی فوج کی کمانڈ سنبھالنی چاہیے۔ تاہم انھیں آرمی چیف رہنا ہے یا نہیں، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ حکومت کو پتہ ہونا چاہیے کہ فوج کی فیلنگ کیا ہے۔ فوج سمجھتی ہے کہ میرے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ حکومت کو پتہ ہونا چاہیے۔ پریشر کون ڈال رہا تھا، یہ نہیں بتا سکتا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 10 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
باجوڑ ایجنسی ، بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 2 اہلکار شہید
-
سانحہ کوئٹہ کے بعد شہر قائد میں پولیس نے پہلے کومبنگ آپریشن کے دوران44مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا
-
کوئٹہ میں وکلاء پر حملہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا حملے میں ملوث افراد کو ضرور سزا ملے گی،ثناء اللہ زہری
-
اسلام آباد،نیب کا اربوں کے ٹھیکے غیر قانونی دینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر پی ایس او حکام، ایڈ مور گیس انتظامیہ کیخلاف انکوائری کا فیصلہ
-
ملکی سی این جی گیس کی لیٹر میں فروخت غیر قانونی ہے، اوگرا
-
حکومت نے مالک فلم کی برآمد پر پابندی عائد کر دی
-
تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کو خط ، ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی اور پولنگ اسٹاف سرکاری انتظامیہ سے نہ لینے کا مطالبہ
-
صوبائی حکومت نے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام پندرہ فیصد فنڈ منجمد کردیا
-
اثاثے چھپانے کا الزام :الیکشن کمیشن نے کیپٹن صفدر سے جواب مانگ لیا
-
روس ترکی کے ساتھ معاشی تعلقات اور رابطوں کی بحالی کیلئے تیار ہے، پیوٹن
-
امریکہ فتح اللہ د گولن کی خاطر دوطرفہ تعلقات کی قربانی دینے سے گریز کرے:ترکی کا انتباہ
-
فلپائن، سیکورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں، چار باغی ہلاک متعدد زخمی
-
پانچ ماہ بعد یمنی دارالحکومت پر سعودی فضائی حملے بحال،شہرکی فضائی حدود بھی بند
-
جرمن سرحد سے ہی مہاجرین کی بڑی تعداد کو لوٹایا جا رہا ہے،رپورٹ
-
گوگل نے دنیا کے نقشے فلسطین کا وجود مٹا دیا،فلسطینی عوام میں شدید غم و غصہ کی لہر
-
چینی وزیر خارجہ آئندہ ہفتے نئی دہلی کا دورہ کریں گے
-
سانحہ کوئٹہ ضرب عضب کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش ، دہشتگردی کیخلاف حاصل ثمرات ضائع نہیں ہونے دیں گے، جنرل راحیل شریف
-
وزیراعظم نوازشریف کا بان کیمون کو خط
-
کوئٹہ میں شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ،نواز شریف
-
بھارت کا ایک بار پھر پاکستان پر دہشتگردی کا الزام، پاکستانی سفیر کی دفتر خار جہ طلبی
-
عمران خان کا سول ہسپتال میں خودکش حملے میں وکلاء کی شہادت پر افسوس کا اظہا ر، واقعہ کی شدید مذمت
-
پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دیں گے، بدر بن خلفان
-
پاکستان پر بے جا تنقید پاک امریکہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حصول میں مشکلات پیدا کر سکتی ہے،چوہدری نثار
-
نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس،قوی خزانہ لوٹنے والے 7 اعلیٰ افسران اور سیاستدانوں کے خلاف کرپشن تحقیقا ت کی منظوری
-
کوئٹہ دھماکہ،سیکیورٹی اداروں نے سیکیو رٹی کیمروں کی فوٹیج اور موبائل فون سے بنی ویڈیو کی مدد سے تحقیقات شروع کر دی سول ہسپتال میں وکلاء کے درمیان موجود مشکوک بچے سے متعلق بھی مختلف زاویوں سے تفتیش ... مزید
-
سابق صدر پرویز مشرف کا وزیراعظم نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج
-
افغانستان میں داعش کے سربراہ حافظ سعید کی ہلاکت کی اطلاعات،سرکاری سطح پر یا تنظیم کی طرف سے تصدیق نہ ہوسکی
-
پاک فضائیہ کے سربراہ کا سری لنکا کا سرکاری دورہ
-
راولپنڈی،جاسوسی کے الزام میں بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بریٹ کے جسمانی ریمانڈ میں 3یوم کی توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.