فلپائن، سیکورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں، چار باغی ہلاک متعدد زخمی

بدھ 10 اگست 2016 10:52

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اگست۔2016ء)فلپائن میں باغیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں ابو سیاف شدت پسند گروپ کے چار باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باغیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں صوبہ سیولیوف کے علاقہ کالنگالانگ میں اس وقت ہوئیں جب سیکورٹی فورسز نے یرغمال بنائے گئے انڈونیشیا کے سات شہرپور کی رہائی کیلئے آپریشن کا آغاز کیا جھڑپوں کے نتیجے میں ابو سیاف گروپ کا سر غنہ جینور لایاب اپنے تین ساتھیوں سمیت ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :