قومی اسمبلی میں اقلیتوں کے عالمی دن کے حوالے سے بحث

موجودہ حکومت اقلیتوں کے حقوق دلانے میں مکمل ناکام رہی ہے، اقلیتوں کیلئے علیحدہ سے وزارت ہونی چاہیے جو جو انکے حقوق کا تحفظ کرئے، آسیہ ناصر اقلیتوں کے 5فیصد کوٹہ پر عمل نہیں کیا جارہا، مسیحی برادری کو انکے حقوق دیئے جائیں، اقلیتوں کی نشستیں بڑھائی جائیں، تمام مذاہب کو مل کر قائداعظم کی 11اگست کی تقریر پر عملد رآمد کیلئے عہد کرنا چاہیئے ،چوہدری طارق قیصر ، ڈاکٹر رمیش کمار،رمیش لال ،سنجے بھروانی کا اظہار خیال اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے کے حوالے سے بل آتا ہے تو اس کو خوش آمدید کہیں گئے، پاکستان پر کوئی مشکل وقت آتا ہے تو سب برابر کے شریک ہوتے ہیں ، مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں،شیخ آفتاب حکومت قانونی سازی کر ے جس میں تمام پاکستانیوں کو برابر کے حقوق مل سکیں،شیری مزاری

جمعہ 12 اگست 2016 10:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اگست۔2016ء) قومی اسمبلی میں اراکین پارلیمنٹ نے جمعرات کے روز اقلیتوں کے عالمی دن کے حوالے سے بحث میں حصہ لینے ہوئے رکن اسمبلی چوہدری طارق قیصر نے کہا کہ اس چیز کو بلا دیا جاناہے کہ پاکستان کے قیام میں مسیحی برادری کا بہت بڑا حصہ ہے، قائداعظم نے کہا تھا کہ سب کو اپنی اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت ہے لیکن اب غیر مسلموں کے ساتھ بہت زیادتیاں کی جارہی ہیں، 1973 سے لیکر آج تک ہماری کوئی نشست نہیں بڑھائی گئی ہے، جس طرح جنرل نشستیں بڑھائی گئی ہیں اسی طرح سے اقلیتوں کی نشستیں نہیں بڑھائی گئیں ہمیں کہا جاتا ہے مردم شماری کے بعد اقلیتوں کی نشستیں بڑھائی جائیں گی ہمیں مینارٹی ڈے پر یہ تحفہ دے دیا جائے کرسچن میرج ایکٹ میں بائیل کے خلاف کوئی ترمیم نہ کی جائے اور مسیحی برادری کو ان کے حقوق دیئے جائیں،رکن اسمبلی رمیش لال نے کہا کہ اقلیتوں کے 5فیصد کوٹہ پر عمل نہیں کیا جارہا، ہندوں میرج بل سندھ اسمبلی سے پاس ہوا ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اسلام آباد میں کوئی مندر نہیں ہے جبکہ اسلام آباد میں مساجد چرچ موجود ہیں لیکن کوئی مندر نہیں ہے، اتنی تعداد میں اسلام آباد میں ہندو رہتے ہیں لیکن کوئی مندر نہ ہونے وجہ سے دوسرے علاقوں میں جانا پڑتا ہے،متروکہ وقت املاک سے بہت زیادہ آمدنی حاصل ہو رہی ہے لیکن اس سے مسلمانوں کو حج پر بھیجا رہا ہے لیکن ہندوں کیلئے کچھ نہیں کیا جا رہا، رکن اسمبلی آسیہ ناصر نے کہا کہ آج پاکستان میں زبردستی مذہب تبدیل کرایا جارہا ہے، موجودہ حکومت اقلیتوں کے حقوق دلانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے، اقلیتوں کیلئے علیحدہ سے وزارت ہونی چاہیے جو اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرئے،رکن اسمبلی سنجے بھروانی نے کہا کہ ہم بھی پاکستانی ہیں جس طرح سے مسلمانوں کو حج پر بھیجا جاتا ہے ہمیں کیوں نہیں ہماری عبادت گاہوں میں نہیں بھیجا جاتا، موجودہ حکومت کے لوگ ہندوں سے بات کرنے کو تیار نہیں ہیں، اقلیتوں کی تعداد کم ہے مہربانی کر کے ان کے حقوق کہ خیال رکھا جائے، رکن اسمبلی فلس عظیم نے کہا کہ ہمیں اقلیت کہنا ہمارے ساتھ زیادتی ہے، ہم پاکستانی ہیں ہم پرامن رہے ہیں اور ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں گے، پاکستان کے جھنڈے میں جس طرح سے سفید رنگ رکھا گیا ہے اس کے مطابق یہ اقلیتوں کو ان کے حقوق دیئے جانے چاہیے، اقلیتوں کے ملازمین کی ترقیوں میں بھی رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں، رکن اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ ہمیں تمام مذاہب کو مل کر یہ عہد کرنا چاہیے کہ قائداعظم کی تقریر11اگست کی مطابق عمل کرنا چاہیے ان تقریر سن کر غیر مسلموں نے بھی پاکستان میں رہنا پسند کیا، نیشنل ایکشن پلان میں بھی اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا جا رہا ہے، وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ قائداعظم کے مطابق اقلیتوں کے حقوق اتنے ہی ہیں جتنے دوسرے لوگوں کے ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ سب کو آزادی حاصل ہے کہ وہ اپنے مندر میں جائیں چرچ میں جائیں، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ تمام پاکستانیوں کو ان کے بنیادی حقوق دیئے جائیں، اقلیتوں کی قومی اسمبلی میں نشستیں بڑھانے کے حوالے سے بل آتا ہے تو ہم اس کو خوش آمدید کہیں گئے، پاکستان پر کوئی مشکل وقت آتا ہے اس وقت سب برابر کے شریک ہوتے ہیں اور مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، رکن اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ فاٹا سے اقلیتوں کو اتنا بھی حق ملنا چاہیے جتنا دوسرے صوبوں سے بل رہا ہے، فاٹا سے اقلیتوں کو کوئی نمائندگی نہیں دی جارہی، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ قائداعظم کی11اگست کی تقریر سکولوں میں پڑھائی جانی چاہیے، مینارٹی دے کا نام ختم کر دینا چاہیے، نیشنل کمیشن بنا یا جائے،مینارٹی رائٹ میں اقلیتوں کو مناسب نمائندگی نہیں دی گئی، حکومت قانونی سازی کر ے جس میں تمام پاکستانیوں کو برابر کے حقوق مل سکیں، رکن اسمبلی ڈاکٹر صفدر نے کہا کہ قلندر آباد میں ہزاروں لوگوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے لیکن وہاں پر مشن پر آئے ہوئے لوگوں کو ویزے اور اگر نیشنلٹی کہنا چاہیے تو ان کو دی جائے، مشن پر آئے لوگوں کو پانچ سال کا ویزہ دیا جائے، رکن اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ اس ملک کو بنانے میں غیر مسلموں کا بہت رول ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہونا بہت ضروری ہے، رکن اسمبلی اقبال محمد علی نے کہا کہ حنیف محمد کرکٹر وفات پاگئے ہیں حکومت پاکستان کو اتنے بڑے کرکٹر کیلئے کوئی ادارہ ان کے نام پر رکھنا چاہیے