وزیراعلی بلوچستان کا سول ہسپتال سے بم دھماکے کے بعد عملے کے بھاگنے کا نوٹس

اتوار 14 اگست 2016 12:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اگست۔2016ء)سول ہسپتال کوئٹہ میں وکلاء پر خودکش حملے کے بعد شعبہ حادثات اور مختلف وارڈوں میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس اسٹاف بھاگ گئے تھے جس کی وجہ سے زیادہ شہادتیں ہوئی وزیراعلیٰ بلوچستان نے سول ہسپتال سے بم دھماکے کے بعد بھاگ جانیوالے عملے کا فوری طور پر نوٹس لے لیا جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کا رروائی کی جائیگی اطلاعات مطابق8 اگست کو کوئٹہ سول ہسپتال میں وکلاء پر ہونیوالے خودکش حملے کے بعد شعبہ حادچات اور مختلف وارڈوں میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس اسٹاف کا عملہ بھاگ گیا جس کی وجہ سے زخمیوں کو بچانے کیلئے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال لے جایا گیا راستے میں زیادہ خون بہہ جانے سے اکثر لوگ دم توڑ گئے حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے تحقیقات کی تو بتایا گیا کہ خودکش حملے کے بعد ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس اسٹاف خوف کے مارے بھاگ گئے تھے اور شعبہ حادثات میں عملہ نہ ہونے کی وجہ سے نہ خون دستیاب تھی اور نہ ہی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی واحد لیڈی ڈاکٹر شیلا سمیع کاکڑ نے دھماکے کے فوراً بعد خودکش دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کو طبی امداد فراہم کی وزیراعلیٰ بلوچستان نے سول ہسپتال سے بھاگ جانیوالے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیدیا اور جوبھی ملوث پایا گیا محکمہ صحت کوہدایت کی کہ ان کو فوری طور پر فارغ کر کے ان کے خلاف کا رروائی ہونی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :