بھارت کو جواب دینے کے لئے 100فیصد تیار ہیں،وزیر دفاع
بھارتی الزامات آزادی کشمیر کی تحریک دبانے کی ناکام کوشش ہے،بھارت الزام تراشی کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکے،اسے ریاستی دہشتگردی کی قیمت چکانا پڑے گی ، ایل او سی پر کچھ ہوا تو پاکستان اپنا دفاع کرے گا وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا بھارتی الزام تراشی پر ردعمل
پیر 19 ستمبر 2016 11:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ اوڑی حملے سے متعلق بھارتی الزامات آزادی کشمیر کی تحریک دبانے کی ناکام کوشش ہے، بھارت الزام تراشی کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکے،بھارتی افواج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے اور بھارتی حکومت کشمیر کی تحریک آزادی کو نظر انداز کرنے کیلئے پاکستان پر الزام لگا رہی ہے،ہم بھارت کو جواب دینے کے لئے 100فیصد تیار ہیں ،بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کی قیمت چکانا پڑے گی،،ممکن ہے بھارت نے یہ ڈرامہ خود رچایا ہو، ایل او سی پر کچھ ہوا تو پاکستان اپنا دفاع کرے گا ۔
اتوار کو اوڑی حملے کے تناظر میں بھارت کے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اوڑی حملہ جیسا بوووٴ گے ویسا کاٹو گے کی مثال ہے، بھارتی افواج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہیں جبکہ آزادی کشمیر کی تحریک کو نظر انداز کرنے کیلئے پاکستان پر الزام لگایا جارہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کی قیمت چکانا پڑے گی، جیسا کرو گے ویسا بھرو گے ، حملہ کشمیر کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی سازش ہوسکتی ہے ، اوڑی حملے کے الزام کی آڑ میں بھارت کو کشیدگی بڑھانے کی کوشش مہنگی پڑے گی ، بھارتی الزام تراشی کا مقصد مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا ہے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل کر رہی ہے ،کشمیر میں 90افراد کی شہادت ہو چکی ہے حملے کا الزام لگانے سے تعلقات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں، آزادی کی تحریک زورپکڑ رہی ہے ، ہم بھارت کو جواب دینے کے لئے 100فیصد تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں موجودہ صورتحال بھارت کے لئے تشویشناک ہے ،بھارت میں ریاستوں کی علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں ، ہم پاکستان پر بھارت کے الزامات مسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے بھی تشویش کا اظہار کیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 19 ستمبر 2016 کی مزید خبریں
-
چینی خاتون کوپاکستانی لڑکے کی محبت ملتان کھینچ لائی
-
مقبول ابڑو کانے پی پی پی سے تعلق توڑدیا،ساتھیوں کے ہمراہ پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی
-
کوئٹہ،اے این پی کے سرگرم رہنماء ملک سعداللہ ماماانتقال کرگئے
-
جہانگیر ترین کا پارٹی کے یوتھ ونگ کو مرکزی اور صوبائی سطح پر تحلیل کرنے کانوٹیفکیشن ، جماعت میں بغاوت کی فضا پیدا ہوگئی
-
سندھ کے تمام شہر ہمارے ہیں، پیپلز پارٹی بشمول کراچی صوبے کے کسی شہر سے دستبردار نہیں ہوگی، پی پی رہنماء
-
نندی پور پاور پراجیکٹ میں آئل ٹینکر زکا ریکارڈ ضائع کرنے سے متعلق معاملے کی تحقیقات، سیکیورٹی گارڈ ذمہ دار قرار
-
کراچی ، موٹرسائیکل سواروں کی شامت،ڈی آئی جی نے ہیلمٹ نہ پہنے پرایک ہزار جرمانے کی سفارش کردی
-
سات ماہ میں تھری جی اور فورجی صارفین کی تعداد میں 37 فیصد اضافہ ریکارڈ
-
شام میں جنگ بندی کے بعد باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر فضائی حملے ،کئی افراد زخمی
-
امریکی ریاست نیویارک میں دھماکا، 29افراد زخمی
-
روس کا امریکا پر’داعش‘ سے گٹھ جوڑ کا الزام
-
سعودی شہر دمام میں فائرنگ سے دو سعودی پولیس اہلکار جاں بحق
-
بر طا نیہ ،عالم دین کے قتل میں معاونت پر ملزم کوعمر قید کی سزا سنا دی گئی
-
امریکی ریاست منیسوٹا کے شاپنگ مال میں ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے 8 افراد کو زخمی کر دیا ،حملہ آورہلاک
-
یورپی باشندوں کو مہاجرین کا کھلے دل سے استقبال کرنا چاہیے۔ پوپ فرانسس
-
ناول بچانے کے لیے امریکی مصنف آگ میں کْود گیا
-
مقبو ضہ کشمیر ، بارہ مولہ میں بھا رتی فوجی ہیڈکوارٹرز پر حملہ ،17 اہلکار ہلاک،متعدد زخمی
-
اوڑی واقعہ ،پاک بھارت ڈی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ،ایل او سی کی تازہ صورتحال پر گفتگو
-
رائیونڈ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، مارچ سارے پاکستان سے شروع ہوگا،عمران خان
-
امریکا کا اقوام متحدہ اجلاس میں پا ک بھا رت تنا زعا ت میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ
-
فوجی چھاوٴنی پر حملہ پاکستان کا کام لگتا ہے، بھارتی وزیر داخلہ کی الزام تراشی
-
وزیراعظم نوازشریف نیویارک پہنچ گئے ،بدھ کوجنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
-
سوڈان کاکشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کااعادہ
-
وزیر اعظم نے پانامہ لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے قوم کے سوالوں کا جواب نہیں دیا :ڈاکٹر طاہرالقادری
-
کور کمانڈر پشاور کا مہمند ایجنسی کا دورہ،زخمیوں کی عیادت کی
-
ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کو ہٹائے جانے کے بعد سندھ پولیس میں گروپ بندی شدت اختیار کرگئی
-
ڈاکٹر با بر اعوان کی عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات
-
کراچی آپریشن کسی مخصوص جماعت یا گروہ کیخلاف نہیں، ترجمان سندھ رینجرز کی وضاحت
-
بھارت کو جواب دینے کے لئے 100فیصد تیار ہیں،وزیر دفاع
-
ایبٹ آباد،سوتیلی ماں کے بھیانک تشدد کاشکارسات سالہ بچی نے ایڑھیاں رگڑرگڑکرجان دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.