دونوں ہاتھوں سے فاسٹ باؤلنگ کرنے والے باصلاحیت کھلاڑی یاسر خان اور لاہور قلندر کے مابین دس برس کے لئے معاہدہ ہو گیا
بدھ 21 ستمبر 2016 10:20
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2016ء) دونوں ہاتھوں سے یکساں انداز میں فاسٹ باؤلنگ کرنے والے ابھرتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑی یاسر خان اور لاہور قلندر کے مابین دس برس کے لئے معاہدہ ہو گیا۔ معاہدے پر دستخط لاہور قلندر کے سی ای او رانا عاطف اور یاسر جان نے کئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید بھی موجود تھے۔ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں ہوئی۔
اس موقع پر لیجنڈ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ دونوں ہاتھوں سے فاسٹ باؤلنگ کروانا کرکٹ کی تاریخ میں انوکھی بات ہے۔ ایسا پہلے کہیں دیکھنے میں نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ یاسر خان نے اپنی صلاحیتوں سے ہماری توجہ اپنی طرف متوجہ کروائی۔ ہم نے پنجاب بھر میں گھوم پھر کر ٹیلنٹ تک رسائی حاصل کی اور یاسر خان کو راولپنڈی میں ہم نے تلاش کرلیا۔(جاری ہے)
اس کی باؤلنگ میں جان نظرآئی اور ہم نے اس کو ٹرائلز میں منتخب کیا۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک لاکھ 30ہزار سے زائد بچوں کے ٹرائلز لئے جن میں سے آٹھ ڈویژن کی ٹیموں کے لئے باصلاحیت نوجوانوں کو چنا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں اپنے ہونہار کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو پالش کرنا ہے ضائع نہیں اس مقصد کے لئے ہم نے لاہور قلندر کی جانب سے ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا فیصلہ کیا۔ عاقب نے کہا کہ 13-12برس کے بچوں کو کرکٹ سکھاناچاہیے تاکہ وہ تیار ہوکر اچھے کرکٹر بن سکیں۔ انہوں نے کہا ہم انڈر 13 اور انڈر 14 کی ٹیمیں تیارکرنے آسٹریلیاں بھیجیں گے یہاں پر وہ کاؤنٹی کلب کے ساتھ میچ کھیل کر تجربہ حاصل کریں گے۔ اس سلسلے میں ان کی آسٹریلیا کی کاوئنٹیز سے بات چیت چل رہی ہے۔ نوجوان یاسر خان نے کہا کہ وہ لاہور قلندر کے ساتھ معاہدہ کرکے بہت خوش ہیں اب انہیں عمدہ کرکٹ کھیلنے کو ملے گی اور وہ اپنی خواہشات پوری کریں گے۔ ایک سوال پر یاسر خان نے کہا کہ انہوں نے کرکٹ کی تربیت کسی کلب وغیرہ سے نہیں وہ اپنے بھائی کے ساتھ سبزی بیچتے ہیں اور جب وقت ملتا تو محلے کے لڑکوں کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ عاطف بھائی اور عاقب بھائی کی شفقت اسے ملی۔ اس نے کہا کہ وہ جی جان لڑا کر کرکٹ کھیلیں گے اور اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔ لاہور قلندر کے سی ای او رانا عاطف نے کہا کہ لاہور قلندر کے پلیٹ فارم سے ہم نے ابتدا کی ہے کہ باصلاحیت بچوں کو مثبت سمت کی طرف لائیں اور انہیں گروم کریں کیونکہ پاکستان کی یوتھ کو گروم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اس لئے ہم نے یہ پروگرام شروع کیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اس پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے حکومت سے مدد لیں۔ لاہور قلندر کے 24ستمبر کو قذافی سٹیڈیم میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں حکومت پنجاب ہماری مدد کرے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 21 ستمبر 2016 کی مزید خبریں
-
دونوں ہاتھوں سے فاسٹ باؤلنگ کرنے والے باصلاحیت کھلاڑی یاسر خان اور لاہور قلندر کے مابین دس برس کے لئے معاہدہ ہو گیا
-
محمد آصف اور سلمان بٹ شادی پر نہ بلانے پر بول پڑے
-
سراج الحق کی خورشید شاہ سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت
-
جمہوریت کوکسی کی تنقیدسے خطرہ نہیں، اعتزاز احسن
-
طاہر القادری کے قریبی عزیز سرکاری افسر پر کرپشن کے سنگین الزامات سامنے آ گئے
-
ملکی تاریخ میں سب سے زیاد ہ مدت ملازمت میں توسیع لی ہے، فارغ کر نا تا ہے تو کرد یا جائے،سیکرٹری قانون کرامت نیازی کا پی اے سی میں برملا اعتراف
-
قومی اسمبلی قواعد و استحقاق کمیٹی کی عائشہ گلالئی کیخلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزمات عائد کرنیوالوں کیخلاف ڈائریکٹر ایف آئی اے کو فوری کاروائی کی ہدایت
-
2018ء تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے
-
نیپرا نے کوئلے سے بجلی کے پیداواری منصوبے کی منظوری دیدی
-
بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو اپنی سالگرہ پر کسی روایتی کیک کاٹنے یا دیگر تقریبات سے منع کردیا
-
پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران فوج اور رینجرز طلب کرنے کی منظوری دیدی
-
دنیا کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں، سب کو مل کر چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا ، باراک اوباما
-
قطر میں کام کرنے والے 400 مزدور4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
-
سوڈان :سیلاب کے بعد وبائی امراض سے 19 شہری ہلاک
-
یورپ آنے والے مہاجرین کی تعداد میں کمی لیکن خطرہ برقرار ہے، اقوام متحدہ
-
سکھوں کی جاسوسی کرنے والا جرمن عہدیدار گرفتار
-
”میری بیوی کے میرے علاوہ بھی سات شوہر ہیں“بھارتی مرد بیوی کیخلاف تھانے پہنچ گیا
-
روس نے حلب میں امدادی قافلے پربمباری کی تردیدکردی
-
منیلا ،غلط الارم کے بعد سعودی ائیرلائنز کا جیٹ عارضی طور پر تنہا
-
وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے سے ملاقاتیں
-
بھارتی ہوش ٹھکانے آ گئے
-
پانامہ لیکس پرسٹیٹ بنک،ایف آئی اے،ایس ای سی پی ، ایف بی آر کا تحقیقات کرنے سے انکار
-
چوہدری نثار کی وزیرِاعلیٰ پنجاب سے ملاقات
-
بھارت کا جنگی جنون ، پاک فوج نے بھی دفاعی تیاریاں شروع کردیں، موٹروے رن وے میں تبدیل
-
آرمی چیف سے ترک فوج کے سراہ کی ملاقات ،سکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
-
ایم کیوایم پاکستان نے ندیم نصرت ،واسع جلیل ،مصطفی عزیزآبادی اورقاسم علی رضاکورابطہ کمیٹی سے فارغ کردیا
-
ترک صدر اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ملاقات، طیب اردگان وزیر اعظم کو” برادر نواز شریف“” برادر نواز شریف“ کہہ کر پکارتے رہے
-
”اس انڈین کو باہر نکالو “
-
پاکستانیوں کی جائیدادوں کے حوالے سے دبئی حکام معلومات فراہم نہیں کررہے،چیئرمین ایف بی آر
-
نیویارک بم دھماکے میں گرفتار افغانی نژاد نوجوان سے پوچھ گچھ شروع
-
پاکستان پر دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کے لئے مزید اقدامات کے حوالے سے دباؤ بڑھاتے رہیں گے ، امریکہ
-
حمزہ یوتھ ونگ نے رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے عمران خان کو انڈے مارنے والے کو موقع پر ہی ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دینے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.