وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے سے ملاقاتیں
او آئی سی کا انسانی حقوق کمیشن بھارتی مظالم کاجائزہ لینے مقبوضہ کشمیر جائے گا،ترکی کا اعلان وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا، ترک صدر نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم اور ترکی کے صدر نے دوطرفہ تجارت پر تفصیلی گفتگو کی، جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کی، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جاپان، سوئزرلینڈ اور آسٹریلیا کے اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی ملیحہ لودھی کے ہمراہ پریس بریفنگ
بدھ 21 ستمبر 2016 10:55
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2016ء) وزیراعظم محمدنوازشریف سے ترک صدر رجب طیب اردوان ملاقات ہوئی ہے ،ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد دونوں رہنماوٴں کی یہ پہلی ملاقات ہے ۔دونوں رہنماوٴں نے جنوبی ایشیا،مشرق وسطیٰ بالخصوص شام اورعراق کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا ۔وزیراعظم نوازشریف نے ترک صدر کو مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وبربریت سے آگاہ کیا۔
ترک صدررجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کا انسانی حقوق کمیشن حقائق جاننے اوربھارتی مظالم کاجائزہ لینے مقبوضہ کشمیر جائے گا۔وزیراعظم نے اہم امور پرترکی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ نیوکلئیرسپلائرزگروپ میں ترکی کے تعمیری کردار پرمشکور ہیں۔دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں اعلیٰ سطح تزویراتی کونسل کاکرداراہمیت کا حامل ہے۔(جاری ہے)
سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں، جن میں مسئلہ کشمیر کو ترجیحی حیثیت حاصل رہی، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا، ترک صدر نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم اور ترکی کے صدر نے دوطرفہ تجارت پر تفصیلی گفتگو کی، جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کی ۔ پی ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کے ہمراہ نیو یارک میں پریس یریفنگ کے دوران خارجہ سیکرٹری نے بتایا کہ ترک صدر نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ او آئی سی ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے گا وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب سے قبل عالمی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران مسئلہ کشمیر کو اٹھایا، عالمی برادری نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی، جبکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے جاپان، سوئزرلینڈ اور آسٹریلیا کے اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے بارے میں بتا یا۔نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شرکت کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محدود نہیں ہو سکتا، خطے میں جوہری سرگرمیوں پر یکطرفہ پابندیاں نہیں لگائی جا سکتیں، دنیا پہلے بھارت کی جوہری سرگرمیوں کو روکے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو کہا ہے کہ وہ بھارت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں اہم سفارتی کامیابی ہے۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ کہ وزیراعظم آج ایران کے صدر، چین کے وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے بھی ملاقاتیں کریں گے پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جتناکام کیا کسی اور نے نہیں کیا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں ، عالمی برادری دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہماری قربانیوں کی معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف آج جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کوموثر طور پر اجاگر کریں گے اور کشمیر کا مقدمہ مدلل انداز میں دنیا کے سامنے رکھیں گے۔ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ میں نے بھی یورپی یونین کی سیکرٹری جنرل کے ساتھ ملاقات کی اور مسئلہ کشمیر پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا ہے کہ یورپ کشمیر پر آواز بلند کرے اور مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کی ۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی قیادت متحد ہے اور ہم اقوام متحدہ میں اپنا ایجنڈا لے کر آئے ہیں ۔ پریس بریفنگ کے دوران سیکرٹری خارجہ اور ملیحہ لودھی نے صحافیوں کے سوالات کے جواب بھی دئیے ۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 21 ستمبر 2016 کی مزید خبریں
-
دونوں ہاتھوں سے فاسٹ باؤلنگ کرنے والے باصلاحیت کھلاڑی یاسر خان اور لاہور قلندر کے مابین دس برس کے لئے معاہدہ ہو گیا
-
محمد آصف اور سلمان بٹ شادی پر نہ بلانے پر بول پڑے
-
سراج الحق کی خورشید شاہ سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت
-
جمہوریت کوکسی کی تنقیدسے خطرہ نہیں، اعتزاز احسن
-
طاہر القادری کے قریبی عزیز سرکاری افسر پر کرپشن کے سنگین الزامات سامنے آ گئے
-
ملکی تاریخ میں سب سے زیاد ہ مدت ملازمت میں توسیع لی ہے، فارغ کر نا تا ہے تو کرد یا جائے،سیکرٹری قانون کرامت نیازی کا پی اے سی میں برملا اعتراف
-
قومی اسمبلی قواعد و استحقاق کمیٹی کی عائشہ گلالئی کیخلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزمات عائد کرنیوالوں کیخلاف ڈائریکٹر ایف آئی اے کو فوری کاروائی کی ہدایت
-
2018ء تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے
-
نیپرا نے کوئلے سے بجلی کے پیداواری منصوبے کی منظوری دیدی
-
بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو اپنی سالگرہ پر کسی روایتی کیک کاٹنے یا دیگر تقریبات سے منع کردیا
-
پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران فوج اور رینجرز طلب کرنے کی منظوری دیدی
-
دنیا کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں، سب کو مل کر چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا ، باراک اوباما
-
قطر میں کام کرنے والے 400 مزدور4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
-
سوڈان :سیلاب کے بعد وبائی امراض سے 19 شہری ہلاک
-
یورپ آنے والے مہاجرین کی تعداد میں کمی لیکن خطرہ برقرار ہے، اقوام متحدہ
-
سکھوں کی جاسوسی کرنے والا جرمن عہدیدار گرفتار
-
”میری بیوی کے میرے علاوہ بھی سات شوہر ہیں“بھارتی مرد بیوی کیخلاف تھانے پہنچ گیا
-
روس نے حلب میں امدادی قافلے پربمباری کی تردیدکردی
-
منیلا ،غلط الارم کے بعد سعودی ائیرلائنز کا جیٹ عارضی طور پر تنہا
-
وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے سے ملاقاتیں
-
بھارتی ہوش ٹھکانے آ گئے
-
پانامہ لیکس پرسٹیٹ بنک،ایف آئی اے،ایس ای سی پی ، ایف بی آر کا تحقیقات کرنے سے انکار
-
چوہدری نثار کی وزیرِاعلیٰ پنجاب سے ملاقات
-
بھارت کا جنگی جنون ، پاک فوج نے بھی دفاعی تیاریاں شروع کردیں، موٹروے رن وے میں تبدیل
-
آرمی چیف سے ترک فوج کے سراہ کی ملاقات ،سکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
-
ایم کیوایم پاکستان نے ندیم نصرت ،واسع جلیل ،مصطفی عزیزآبادی اورقاسم علی رضاکورابطہ کمیٹی سے فارغ کردیا
-
ترک صدر اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ملاقات، طیب اردگان وزیر اعظم کو” برادر نواز شریف“” برادر نواز شریف“ کہہ کر پکارتے رہے
-
”اس انڈین کو باہر نکالو “
-
پاکستانیوں کی جائیدادوں کے حوالے سے دبئی حکام معلومات فراہم نہیں کررہے،چیئرمین ایف بی آر
-
نیویارک بم دھماکے میں گرفتار افغانی نژاد نوجوان سے پوچھ گچھ شروع
-
پاکستان پر دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کے لئے مزید اقدامات کے حوالے سے دباؤ بڑھاتے رہیں گے ، امریکہ
-
حمزہ یوتھ ونگ نے رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے عمران خان کو انڈے مارنے والے کو موقع پر ہی ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دینے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.