کویتی پارلیمان کے انتخابات 26 نومبر کو ہوں گے

خطے میں درپیش سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر عوام سے رجوع کرنا ناگزیر ہوگیا ہے، شیخ صباح الاحمد الصباح

منگل 18 اکتوبر 2016 10:53

کویت سٹی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2016ء )کویتی پارلیمان کے انتخابات 26 نومبر کو ہوں گے،امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح نے ایک فرمان کے ذریعے پارلیمان تحلیل کردی تھی اور کہا تھا کہ ''خطے میں درپیش سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر عوام سے رجوع کرنا ناگزیر ہوگیا ہے۔وہ اپنے نئے نمائندے چْنیں اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں''۔

(جاری ہے)

کویت کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مرزوق آل غنم نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ ''پارلیمان نے سیاسی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے''۔انھوں نے ریاست کو درپیش اقتصادی اور سلامتی کے چیلنجز کے پیش نظر قبل از وقت انتخابات کرانے پر زوردیا تھا۔ان کے اس بیان سے قبل ارکان پارلیمان نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں اور خلاف ورزیوں پر وزراء سے پوچھ تاچھ کے لیے تین درخواستیں جمع کرائی تھیں۔اس کے بعد گذشتہ روز کویتی کابینہ نے اپنا ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا تھا اور اس میں امیر کویت سے اسمبلی کوبرخاست کرنے کی سفارش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :